counter easy hit

خبریں

’’اڑتا پنجاب‘‘ میں کام کر کے کیریئر کا بہت بڑا خطرہ مول لیا ہے، عالیہ بھٹ

’’اڑتا پنجاب‘‘ میں کام کر کے کیریئر کا بہت بڑا خطرہ مول لیا ہے، عالیہ بھٹ

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں کام کرکے انہوں نے اپنے کیریئر کے لیے بہت بڑا خطرہ مول لیا ہے۔ عالیہ بھٹ کا کہناتھا کہ میں اس وقت جس فلم میں کام کررہی ہوں اس میں کام کرکے اپنے کیریئر کا بہت بڑا رسک لیا ہے۔ میں […]

وزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے

وزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر جدہ روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔ شہباز شریف دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اس موقع پر سعودی قیادت سے یمن کے […]

الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع پر نائن زیرو پر جشن کا سماں

الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع پر نائن زیرو پر جشن کا سماں

کراچی (جیوڈیسک) لندن میں الطاف کی ضمانت میں توسیع کا اعلان ہوتے ہی، کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جشن منایا گیا۔ کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر، خوشی میں نعرے لگائے گئے اور ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی- متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی لندن میں […]

دھاندلی کے ثبوت بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا، چودھری شجاعت

دھاندلی کے ثبوت بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا، چودھری شجاعت

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ الیکشن 2013 میں دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن کے سامنے بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے چودھری برادران سے ان کی رہائش گاہ […]

وفاقی وزیر داخلہ نے 17 ماہ بعد سینیٹ کا بائیکاٹ ختم کر دیا

وفاقی وزیر داخلہ نے 17 ماہ بعد سینیٹ کا بائیکاٹ ختم کر دیا

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 17 ماہ بعد سینیٹ کا بائیکاٹ ختم کردیا۔ ایوان بالا آئے تو امارات کے وزیر کو بھرپور جواب دینے پر خوب پزیرائی بھی ملی۔ چوہدری نثار نے 17 ماہ قبل ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کے غلط عداد و شمار پر اپوزیشن کے احتجاج کے بعد سینٹ […]

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو ہنگامی خط

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو ہنگامی خط

گلگت (جیوڈیسک) وزیراعظم کے دورہ گلگت بلتستان سے متعلق تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو ہنگامی خط لکھا ہے۔ خط میں وزیراعظم کو پری پول دھاندلی کا مرتکب قرار دیکر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ہنگامی خط تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین […]

گلشن راوی لاہور میں جلایا جانیوالا لڑکا دم توڑ گیا

گلشن راوی لاہور میں جلایا جانیوالا لڑکا دم توڑ گیا

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے گلشن راوی میں جمعے کے روز پٹرول چھڑک کے جلائے جانیوالا 14 سالہ نعمان اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 70 فیصد سے زائد جلایا جانیوالا نعمان کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھا، آج وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ پولیس نے […]

کراچی : سپر ہائی سے پر رینجرز سے مقابلے میں دہشتگرد مارا گیا

کراچی : سپر ہائی سے پر رینجرز سے مقابلے میں دہشتگرد مارا گیا

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سپر ہائی وے پر دہشتگردوں اور رینجرز کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سپرہائی وے پر گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کی تو اچانک دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد رینجرز نے جوابی کارروائی کی جس سے ایک دہشتگرد مارا […]

آپریشن ضرب عضب، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں میں فوجی اعزازات تقسیم

آپریشن ضرب عضب، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں میں فوجی اعزازات تقسیم

راولپنڈی (جیوڈیسک) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں آپریشن ضرب عضب کے شہدا اور غازیوں […]

دپیکا اور پریانکا کا نئی فلم باجی راؤ مستانی میں لاوانی ڈانس

دپیکا اور پریانکا کا نئی فلم باجی راؤ مستانی میں لاوانی ڈانس

ممبئی (جیوڈیسک) سنجے لیلا بھنسالی کی فلم باجی راؤ مستانی میں رام لیلا کی جوڑی دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے ساتھ پریانکا بھی جلوہ گر ہیں۔ فلم میں شامل کیے گئے گانے میں ادکارہ دپیکا پڈکون اور پریانکا چوپڑا نے لاوانی ڈانس کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دپیکا پڈکون اور پریانکا پر […]

بالی وڈ کی کامیڈی فلم ویلکم ٹو کراچی کا ٹریلر جاری

بالی وڈ کی کامیڈی فلم ویلکم ٹو کراچی کا ٹریلر جاری

ممبئی (جیوڈیسک) ویلکم ٹو کراچی کے ٹریلر لانچنگ تقریب میں ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ان کی فلم غیر سیاسی اور مزاحیہ ہے۔ اشیش آر موہن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ویلکم ٹو کراچی کی کہانی دو دوستوں کی ہے۔ جو پاسپورٹ کے بغیر امریکا جانے کی کوشش میں پاکستان پہنچ جاتے ہیں۔ […]

اے این پی کے رہنما سینیٹر اعظم خان ہوتی انتقال کر گئے

اے این پی کے رہنما سینیٹر اعظم خان ہوتی انتقال کر گئے

مردان (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد سینیٹر اعظم خان ہوتی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ سابق رہنما اور اے این پی رہنما اعظم خان ہوتی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی […]

سلو میاں نے ٹوئٹر پر دبنگ گرل کی تعریفوں میں زمین وآسمان ایک کر دیئے

سلو میاں نے ٹوئٹر پر دبنگ گرل کی تعریفوں میں زمین وآسمان ایک کر دیئے

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ دبنگ خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹراستعمال کرتے ہوئے ابھی صرف 5 سال ہی ہوئے ہیں لیکن اس دوران انہوں نے اداکارہ سوناکشی سنہا کی تعریفوں میں بھی زمین اورآسمان ایک کردیئے ہیں۔ ٹوئٹر پر سرگرم رہنے والے سلو میاں نے سوناکشی کی تعریف کے اتنے پل باندھے کہ […]

وزیراعظم نواز شریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا ٹیلی فون

وزیراعظم نواز شریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا ٹیلی فون

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلی فون کیا جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا جس میں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص یمن کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں […]

درست وقت پر صف اول کی سیاست میں شامل ہوں گا، بلاول بھٹو زرداری

درست وقت پر صف اول کی سیاست میں شامل ہوں گا، بلاول بھٹو زرداری

دبئی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے اپنے والد آصف زرداری سے کوئی اختلافات نہیں اور وہ درست وقت پر صف اول کی سیاست میں شامل ہوں گے۔ ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف زردری کےدرمیان دبئی میں ملاقات […]

عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت، برطانیہ کو آگاہ کر دیا گیا

عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت، برطانیہ کو آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے برطانوی ہائی کمشنر کو قتل کیس کے مرکزی کردار معظم علی کی گرفتاری سے متعلق بھی بتایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک میں قانونی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ چودھری نثار نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ سے قانونی معاملات پر تعاون جاری رکھے […]

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد ہلاک

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد ہلاک

طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 144 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ لیبیا کے ساحل سے 550 تارکین وطن کو لے کر جانے والی مسافر کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 400 سے زائد مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو آپریشن […]

عمران خان کی گلگت بلتستان میں وزیراعظم کے اقدامات کی مذمت

عمران خان کی گلگت بلتستان میں وزیراعظم کے اقدامات کی مذمت

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے انتخابات سے قبل گلگت بلتستان میں وزیراعظم کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دھاندلی کے مترادف قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف […]

منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے، جلد ختم ہو جائیں گے: الطاف حسین

منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے، جلد ختم ہو جائیں گے: الطاف حسین

لندن (جیوڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کے بعد لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ان پر منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے ہیں اور یہ جلد ہی ختم ہو جائیں گے۔ برطانوی حکام سے درخواست ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرلی جائیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ […]

عمران فارق قتل کیس؛ ملزم معظم علی 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

عمران فارق قتل کیس؛ ملزم معظم علی 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

کراچی (جیوڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فارق قتل کے الزام میں گرفتار معظم علی خان کو 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔ مطابق رینجرز نے سخت سیکیورٹی میں معظم علی خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔ اس موقع پر رینجرز نے معظم علی کے چہرے کو […]

ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے تمام ممکن اقدامات کررہے ہیں، ممنون حسین

ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے تمام ممکن اقدامات کررہے ہیں، ممنون حسین

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ زراعت اور قدرتی وسائل معیشت کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور حکومت اس سلسلے میں تمام اقدامات کررہی ہے۔ اسلام آباد میں” زراعت اور قدرتی وسائل ، مشکلات اور اصلاحات” کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کے دوران صدر ممنون حسین […]

مہاراشٹر میں گائے کے گوشت پر پابندی پر رشی کپور بھڑک اٹھے

مہاراشٹر میں گائے کے گوشت پر پابندی پر رشی کپور بھڑک اٹھے

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گائے کے گوشت کی پابندی پررشی کپور بھڑک اٹھے، کہتے ہیں حکومت مچھلی کے شکار پر بھی پابندی لگا کر بھارت کو سبزی خور ملک کیوں نہیں بنا دیتی۔ ممبئی میں ایک انٹرویو کے دوران رشی کپور نے بھارتی حکومت کے دُہرے معیارکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،کہا […]