counter easy hit

وزیراعظم نواز شریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا ٹیلی فون

Nawaz Sharif and John Kerry

Nawaz Sharif and John Kerry

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلی فون کیا جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا جس میں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص یمن کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حوثیوں سے متعلق ایران کے کردار اور پاکستان کی پارلیمنٹ میں یمن سے متعلق منظور ہونے والی متفقہ قرارداد بھی زیر بحث آئی۔