counter easy hit

اے این پی کے رہنما سینیٹر اعظم خان ہوتی انتقال کر گئے

Azam Khan Hoti

Azam Khan Hoti

مردان (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد سینیٹر اعظم خان ہوتی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

سابق رہنما اور اے این پی رہنما اعظم خان ہوتی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جناہ مردان میں ادا کی جائے گی۔

اعظم خان ہوتی سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد تھے اور وفاقی وزیر م مواصلات بھی رہ چکے تھے۔