counter easy hit

’’اڑتا پنجاب‘‘ میں کام کر کے کیریئر کا بہت بڑا خطرہ مول لیا ہے، عالیہ بھٹ

Alia Bhatt

Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں کام کرکے انہوں نے اپنے کیریئر کے لیے بہت بڑا خطرہ مول لیا ہے۔

عالیہ بھٹ کا کہناتھا کہ میں اس وقت جس فلم میں کام کررہی ہوں اس میں کام کرکے اپنے کیریئر کا بہت بڑا رسک لیا ہے۔ میں ابھی تک فلم کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن اس میں میرا کردار اب تک نبھائے گئے تمام کرداروں سے مشکل ہے۔ جسے نبھانے کے لیے وہ ہاکی کھیلنے کی تربیت لے چکی ہیں اور اس دوران وہ روزانہ 4 گھنٹے پریکٹس کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ انوراگ کیشپ ، وکرمہ دتیہ متوانی ،ایکتا کپور اور شوبھا کپور کی مشترکہ پروڈکشن کی ہدایات ابھشک چوبے دے رہے ہیں جب کہ فلم میں کرینہ کپور، شاہد کپور اور دلجیت دوشانجھ بھی مرکزی کرداروں میں ہیں۔