counter easy hit

سلو میاں نے ٹوئٹر پر دبنگ گرل کی تعریفوں میں زمین وآسمان ایک کر دیئے

Salman and Sonakshi

Salman and Sonakshi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ دبنگ خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹراستعمال کرتے ہوئے ابھی صرف 5 سال ہی ہوئے ہیں لیکن اس دوران انہوں نے اداکارہ سوناکشی سنہا کی تعریفوں میں بھی زمین اورآسمان ایک کردیئے ہیں۔

ٹوئٹر پر سرگرم رہنے والے سلو میاں نے سوناکشی کی تعریف کے اتنے پل باندھے کہ انہیں بالی ووڈ دیوی اوردبلی پتلی قرار دیا یہی نہیں انہوں نے سوناکشی کی ایک تصویر بھی اپنی وال پر پوسٹ کی۔

جس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ “دیکھ لو دبلی پتلی سوناکشی دیوی کو اب یقین آیا”۔