counter easy hit

دھاندلی کے ثبوت بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا، چودھری شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ الیکشن 2013 میں دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن کے سامنے بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے چودھری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو دھاندلی کے ثبوت فراہم کرنے کے لیے سندھ کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔

پارٹی کے تمام امیدواروں اور عہدیداروں کو خطوط بھیجے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کے جو ثبوت ان کے پاس ہیں وہ فراہم کریں۔

ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ن لیگ نے دو تہائی اکثریت جعل سازی سے حاصل کی تھی، جبکہ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والے عوام کو جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔