counter easy hit

درست وقت پر صف اول کی سیاست میں شامل ہوں گا، بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

دبئی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے اپنے والد آصف زرداری سے کوئی اختلافات نہیں اور وہ درست وقت پر صف اول کی سیاست میں شامل ہوں گے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف زردری کےدرمیان دبئی میں ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا میں آنے والی ان افواہوں کا خاتمہ ہوگیا ہےکہ بلاول کو پارٹی معاملات میں پیچھے رکھا جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی مسائل کے باعث بلاول بھٹو کا کھل کر سیاست کرنا مشکل ہورہا ہے اسی لیے بلاول بھٹو کچھ عرصے سینئر رہنماؤں کے ساتھ پارٹی کی تنظیم نو کے لیے کام کریں گے۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کے اپنے والد کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں وہ پارٹی نظریات اور مقاصد کے ساتھ غیر مشروط طور پر منسلک ہیں اور درست وقت پر صف اول کی سیاست میں شامل ہوجائیں گے۔