counter easy hit

آپریشن ضرب عضب، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں میں فوجی اعزازات تقسیم

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں آپریشن ضرب عضب کے شہدا اور غازیوں کے اہل خانہ اورفوجی افسروں نے شرکت کی۔ 30 افسروں اور جوانوں کو تغمہ بسالت 33 افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور ایک جوان کو یو این میڈل دیا گیا۔ شہداء کے اہل خانہ نے اعزازات وصول کئے۔