counter easy hit

خبریں

سندھ حکومت کا رینجرز اختیارات میں 1 ماہ کی توسیع، نوٹیفیکیشن جاری

سندھ حکومت کا رینجرز اختیارات میں 1 ماہ کی توسیع، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 1 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعلی سندھ نے رینجرز کے […]

کرپشن کیسز پر سمری ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ کا کمیشن بنایا جائے: چوہدری شجاعت

کرپشن کیسز پر سمری ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ کا کمیشن بنایا جائے: چوہدری شجاعت

لاہور : چوہدری شجاعت حسین نے سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے جمع کرائی جانے والی لسٹ کے ایک سو پچاس کیسز پر ردعمل میں کہا کہ نیب کی لسٹ پر سمری ٹرائل کے لئے سپریم کورٹ کمیشن دے جو کھلی سماعت کے بعد بارہ گھنٹے میں فیصلہ سنا دے۔ چوہدری شجاعت حسین کا […]

منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کی ضمانت میں اکتوبر تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کی ضمانت میں اکتوبر تک توسیع

کراچی : برطانیہ میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے دیگر رہنمائوں طارق میر اور محمد انور کی بھی اکتوبر تک ضمانت میں توسیع کی گئی ہے۔ Post Views […]

عمران فاروق قتل کیس، برطانوی پولیس کی ملزم معظم علی سے تفتیش مکمل

عمران فاروق قتل کیس، برطانوی پولیس کی ملزم معظم علی سے تفتیش مکمل

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بتایا کہ برطانیہ کی میٹرو پولیٹن پولیس ٹیم پاکستان میں موجود ہے جس نے جے آئی ٹی کے ساتھ گرفتار ملزم معظم علی سے تفتیش مکمل کر لی ہے۔ برطانوی […]

ہم نے کوئی قرضہ ہڑپ کیا اور نہ ہی معاف کروایا: شہباز شریف

ہم نے کوئی قرضہ ہڑپ کیا اور نہ ہی معاف کروایا: شہباز شریف

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہاز شریف نے کہا ہے کہ فخر سے کہتا ہوں کہ جتنے قرضے اتفاق فاؤنڈری ذمے تھے وہ ادا کر دیے گئے ہیں۔ پچھلے سال دسمبر میں اتفاق فاؤنڈری کے ذمہ سود سمیت پانچ ارب 22 کروڑ 80 لاکھ کی رقم بینکوں نے وصول کی۔ بینکوں نے ہمیں کلیئرنس کے […]

رانی لکشمی بائی پر فلم میری بہترین فلموں میں سے ایک ہو گی ، کنگنا رناوت

رانی لکشمی بائی پر فلم میری بہترین فلموں میں سے ایک ہو گی ، کنگنا رناوت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ رانی لکشمی بائی پر بنائی جانیوالی فلم ان کے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہو گی اور میں اس کی شوٹنگ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں۔ یہ بات انھوں نے پریس ٹرسٹ آف اندیا سے ایک انٹرویوکے دوران […]

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ، ثانیہ مرزا اور ہنگز نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ، ثانیہ مرزا اور ہنگز نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

لندن : ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز پر مشتمل جوڑی نے آسٹریلیا اور قازقستان کی کھلاڑیوں کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ثانیہ اور ہنگز نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر سات پانچ سے جیتا۔ ٹاپ سیڈ جوڑی کو دوسرے سیٹ میں مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جسے ثانیہ […]

ترنول کے قریب ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ترنول کے قریب ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد: ترنول کے قریب ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کے مطابق ترنول پھاٹک کے قریب فتح جھنگ روڈ پر تیز رفتار مسافر کوسٹر مخالف سمت سے آتی وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تھانہ ترنول نے […]

مصباح الحق نے کیریبین پریمیر لیگ کھیلنے کی تصدیق کردی

مصباح الحق نے کیریبین پریمیر لیگ کھیلنے کی تصدیق کردی

کولمبو (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کیریبین پریمیر لیگ کھیلنے کی تصدیق کی ہے۔ گرین شرٹس کے کپتان مصباح الحق سری لنکا سے براہ راست ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ لیگ کی ٹیم بارباڈوس ٹرائیڈینٹس میں شعیب ملک کی جگہ نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل انجری […]

سپریم کورٹ نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کردیا

سپریم کورٹ نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کردیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کردیا ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کا شیڈول آنے تک قانونی پیچیدگیاں دور کی جائے۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا جاری کردہ شیڈول مسترد […]

یوئیفا انڈر 19 فٹبال ، سپین نے جرمنی کو تین صفر سے ہرا دیا

یوئیفا انڈر 19 فٹبال ، سپین نے جرمنی کو تین صفر سے ہرا دیا

یونان : یونان میں ہونے والی یوئیفا انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ کے میچ میں سپین نے حریف جرمنی کو تین صفر سے شکست دیدی۔ یوئیفا انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن جرمنی اور سپین کا مقابلہ ہوا۔ سپین نے حریف ٹیم کیخلاف شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے پورے میچ میں اپنی گرفت کو […]

رینجرز اختیارات میں توسیع، پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں قراردار لائیگی

رینجرز اختیارات میں توسیع، پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں قراردار لائیگی

کراچی : تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں رینجر ز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں قرار دار جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہم سمجھتےہیں کہ رینجرزنےکراچی میں امن قائم کرنےمیں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ […]

فلم میں بہتر مکالمے دیئے جانے پرانیل کپور سے جلن ہوتی ہے،نانا پاٹیکر

فلم میں بہتر مکالمے دیئے جانے پرانیل کپور سے جلن ہوتی ہے،نانا پاٹیکر

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کہتے ہیں کہ ان کی نئی فلم ویلکم بیک میں انیل کپور کے مکالمے اتنے جاندار ہیں کہ انہیں ان سے جلن ہونے لگی ہے۔ ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم ’’ویلکم بیک ‘‘ کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے نانا پاٹیکر کا […]

ایان علی کی دوبارہ درخواست ضمانت کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

ایان علی کی دوبارہ درخواست ضمانت کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور : ہائی کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی دوبارہ درخواست ضمانت کے قابل سماعت ہونے یا ہونے کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالسمیع نے ایان علی کی درخواست ضمانت کی ابتدائی سماعت کی، عدالت عالیہ نے ایان علی کے وکیل خرم لطیف […]

پشاور : سکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک بم دھماکہ

پشاور : سکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک بم دھماکہ

پشاور : پشاور میں سیکورٹی فورسز کا قافلہ گزرتے ہی سڑک پر نصب بم کا دھماکہ ہوا، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اچینی کے علاقے میں رنگ روڈ پر نصب بم سیکورٹی فورسز کا قافلہ گزرتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے سے دو بچوں سمیت تین […]

عمران اور ریحام اسی سال مولانا طارق جمیل کے ہمراہ فریضہ حج ادا کریں گے

عمران اور ریحام اسی سال مولانا طارق جمیل کے ہمراہ فریضہ حج ادا کریں گے

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوران کی اہلیہ ریحام خان رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل 2 روزقبل عمران خان کی دعوت افطار پر بنی گالہ گئے تھے جہاں انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو فریضہ حج کی ادائیگی […]

الطاف حسین کا کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ

الطاف حسین کا کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ

لندن : متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے حوالے سے عوام کی رائے حاصل کرنے کے لئے ریفرنڈم کرایا جائے۔ ان کا کہنا […]

پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے متفق

پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے متفق

اسلام آباد :پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ پاکستان کی ثالثی میں مری میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قیام ہونے والے مذاکرات میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے […]

کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، غلام محی الدین

کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، غلام محی الدین

کراچی : اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ ایک عرصہ بعد ہدایت کار جمشید جان محمد کی فلم’’سوال سات کرروڑ ڈالر‘‘ کی فلم میں ایک بہترین کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ فلم کہانی کے اعتبار سے ایک عمدہ فلم ثابت ہوگی ، فلم یا ٹی وی ڈرامے میں اچھی کہانیوں کا […]

جو بھی فیصلہ کر لوں اسے تبدیل نہیں کرتی، دیدار

جو بھی فیصلہ کر لوں اسے تبدیل نہیں کرتی، دیدار

لاہور : تھیٹر کی معروف اداکارہ دیدار نے کہاہے کہ میڈیا نے نادار اور مستحق فنکاروں کی فلاح بہبود کے لیے بہت کچھ کیا ہے جو قابل تعریف اقدام ہے۔ فلم، ٹی وی اور خصوصاً تھیٹر سے برسوں وابستہ رہنے والے فنکار بڑھاپے میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں جس […]

قومی ٹیم میں اس وقت یونس خان سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں، وقار یونس

قومی ٹیم میں اس وقت یونس خان سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں، وقار یونس

پالی کیلے : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بڑے کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور پاکستانی ٹیم میں اس وقت یونس خان سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ 9 برس بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز […]

چیف سلیکٹر نے بھی عمر اکمل کیخلاف محاذ کھول دیا

چیف سلیکٹر نے بھی عمر اکمل کیخلاف محاذ کھول دیا

کراچی : ہیڈ کوچ وقار یونس کے بعد چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بھی عمر اکمل کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے بیٹسمین کو سری لنکا کے خلاف سیریز سے ڈراپ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے بعد […]