counter easy hit

جو بھی فیصلہ کر لوں اسے تبدیل نہیں کرتی، دیدار

Deedar

Deedar

لاہور : تھیٹر کی معروف اداکارہ دیدار نے کہاہے کہ میڈیا نے نادار اور مستحق فنکاروں کی فلاح بہبود کے لیے بہت کچھ کیا ہے جو قابل تعریف اقدام ہے۔

فلم، ٹی وی اور خصوصاً تھیٹر سے برسوں وابستہ رہنے والے فنکار بڑھاپے میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں جس کے لیے حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے ،شوبز میں دوبارہ واپسی کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں۔ایک انٹر ویو میں دیدار نے کہا کہ میڈیا چٹ پٹی خبریں دینے کے ساتھ لوگوں کی فلاح و بہبود کے مسائل کو بھی اجاگر کرتا ہے جس کی میں تعریف کرتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میںاداکارہ نے کہا کہ میر ااب شوبز میں واپسی کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں اور میں جو بھی فیصلہ کرلوں اس تبدیل نہیں کرتی ۔میں اپنی زندگی سے بہت خوشی ہوں اور اسے خوب انجوائے کر رہی ہوں۔