counter easy hit

الطاف حسین کا کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن : متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے حوالے سے عوام کی رائے حاصل کرنے کے لئے ریفرنڈم کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، ججز پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کو کراچی میں رینجرز کی جانب سے آپریشن پر شدید تحفظات ہیں اور رابطہ کمیٹی تو رینجرز آپریشن کو ایم کیو ایم مخالف آپریشن قرار دے چکی ہے۔