counter easy hit

مقامی خبریں

فیصل آباد: پارک کی دیوار گرنے سے دو بہنیں جاں بحق، بھائی زخمی

فیصل آباد: پارک کی دیوار گرنے سے دو بہنیں جاں بحق، بھائی زخمی

فیصل آباد : فیصل آباد میں جھولا جھولنے والے بچوں پر پارک کی دیوار گر گئی۔ جس سے دو بہنیں موقع پر جاں بحق اور ان کا چھوٹا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سر سید ٹاون میں بچے چھٹی منانے ننھیال گئے اور وہاں پارک میں جھولا جھولنے لگے۔ اس […]

کراچی: رکشہ ندی میں گرنے سے خاتون سمیت تین افراد زخمی

کراچی: رکشہ ندی میں گرنے سے خاتون سمیت تین افراد زخمی

کراچی : کورنگی کراسنگ کے قریب رکشہ ندی میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ سڑک کنارے حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث اس مقام پر ایسے […]

ہم آج سیاسی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، چیرمین سینیٹ

ہم آج سیاسی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، چیرمین سینیٹ

کراچی : چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہم آج سیاسی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں لہٰذا ہمیں الزام تراشیوں سے باہر نکلنا ہو گا۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملک میں مسائل کا انبار ہے لہٰذا مسائل سے تنگ آکر […]

آصف زرداری کا صدر مرسی کی سزائے موت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

آصف زرداری کا صدر مرسی کی سزائے موت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ محمد مرسی اور ان کے ساتھیوں کو سزائے موت کا عدالتی فیصلہ بڑی بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نہیں چاہتے کہ مصر غیر مستحکم ہو۔ محمد مرسی کو سزائے موت ملنے پر پیپلز پارٹی کو سخت تشویش ہے۔ پیپلز پارٹی کو […]

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج کراچی کا دورہ کریں گے

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج کراچی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد : وزیر داخلہ چودھری نثار رینجرز ہیڈ کوارٹر جائیں گے جہاں انہیں ڈی جی رینجرز سندھ سانحہ صفورا چورنگی پر بریفنگ دیں گے۔ اپنے دورے کے دوران چوہدری نثار وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد سے بھی ملاقا ت کریں گے۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر داخلہ […]

صولت مرزا اور عزیر بلوچ تو پیادے ہیں ان کے پیچھے سیاسی جماعتیں ہیں، پرویز مشرف

صولت مرزا اور عزیر بلوچ تو پیادے ہیں ان کے پیچھے سیاسی جماعتیں ہیں، پرویز مشرف

کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ صولت مرزا اور عزیر بلوچ تو محض پیادے ہیں اصل میں ان کے پیچھے سیاسی جماعتیں ہوتی ہیں جب کہ کراچی اور بلوچستان سمیت خیبرپختونخوا میں جو ہورہا ہے اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کا بھی ہاتھ ہے۔ مقامی ہوٹل میں آل پاکستان مسلم لیگ (اے […]

دہشتگردی کے پیچھے اندرونی اور بیرونی ہاتھوں کو ختم کیا جائے گا: پرویز رشید

دہشتگردی کے پیچھے اندرونی اور بیرونی ہاتھوں کو ختم کیا جائے گا: پرویز رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے سازش بیرونی ہو یا اندرونی، اس سے نمٹا جائے گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کسی ایک صوبے نہیں بلکہ چاروں صوبوں کا ہے۔ اقتصادی راہداری کے روٹ چاروں صوبوں سے گزرتے ہیں۔ روٹ میں کسی قسم کی […]

کراچی کی بدامنی میں “را” ملوث ہے، ایجنسیوں کو ثبوت مل گئے: قائم علی شاہ

کراچی کی بدامنی میں “را” ملوث ہے، ایجنسیوں کو ثبوت مل گئے: قائم علی شاہ

سکھر : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر قائد میں بدامنی اور دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینلسس ونگ (را) کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کو مل گئے ہیں۔ کراچی میں دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے […]

وزیر اعظم نے شاد باغ سانحے کی رپورٹ طلب کر لی

وزیر اعظم نے شاد باغ سانحے کی رپورٹ طلب کر لی

لاہور : وزیر اعظم نواز شریف نے شاد باغ میں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں تاخیر پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شاد باغ لاہور میں آگ سے جاں بحق […]

ذوالفقار مرزا کا تھانے میں ہنگامہ، گڑبڑ کرنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکی

ذوالفقار مرزا کا تھانے میں ہنگامہ، گڑبڑ کرنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکی

کراچی : کراچی میں تھانے پہنچنے پر ذوالفقار مرزا دھمکیاں دیتے رہے، کہتے ہیں پولیس والوں سے نمٹ لوں گا، کارکنوں کو ہدایت دی کہ جو گڑ بڑ کرے اسے گولی مار دو۔ شرجیل میمن کہتے ہیں مرزا نے سرکار کی رٹ چیلنج کی، عدالتیں نوٹس لیں، سابق وزیر داخلہ کے خلاف ایک اور مقدمہ […]

الیکشن 2013 میں دھاندلی کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے : شجاعت حسین

الیکشن 2013 میں دھاندلی کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے : شجاعت حسین

لاہور : مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ الیکشن 2013 میں دھاندلی ایک حقیقت ہے جس کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے۔ پرویز الہی کہتے ہیں کہ حکمرانوں کو جنگلہ بس کے علاوہ کوئی مسئلہ نظر نہیں آرہا۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر منڈی بہائو الدین کے […]

کچھ عناصر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارتی زبان بول رہے ہیں، احسن اقبال

کچھ عناصر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارتی زبان بول رہے ہیں، احسن اقبال

لاہور : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال کہتے ہیں کہ ملک میں موجود کچھ عناصر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔ لاہور میں قبل ازبجٹ سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے […]

پشاور میں سرچ آپریشن، 4 افغانیوں سمیت 72 مشتبہ افراد زیر حراست

پشاور میں سرچ آپریشن، 4 افغانیوں سمیت 72 مشتبہ افراد زیر حراست

پشاور : پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 72 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز یکہ توت اور خیبر سپر مارکیٹ کے علاقوں میں کیاگیا۔ اس دوران 4 افغان باشندوں سمیت 72 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنہیں متعلقہ تھانو […]

صدر اور وزیراعظم کا بچوں کے جلنے پر انتہائی دکھ کا اظہار

صدر اور وزیراعظم کا بچوں کے جلنے پر انتہائی دکھ کا اظہار

اسلام آباد : صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں آتشزدگی سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر اور ایوان وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا […]

آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور : لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید کے گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے چھ بچوں میں سے تین بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ایک ہی گھر سے میتیں اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید شیر شاہ روڈ پر […]

کراچی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران مزید 24 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران مزید 24 ملزمان گرفتار

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیوں کے دوران قیام امن کے دشمن 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں قیام امن کے لئے جاری کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں سے 24 ملزمان گرفتار کرلئے گئے جن میں ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی […]

محمد مرسی کی سزائے موت مصراورجمہوریت کے لیے برا شگن ہے،عمران خان

محمد مرسی کی سزائے موت مصراورجمہوریت کے لیے برا شگن ہے،عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ معزول مصری صدر محمد مرسی کی سزائے موت مصر اور جمہوریت کے لیے براشگن ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردہ بیان میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ مصر میں سابق صدر مرسی کی سزائے موت کا […]

کراچی میں پانی کے بحران کے حل کیلئے عارضی پلان تشکیل دے دیا گیا

کراچی میں پانی کے بحران کے حل کیلئے عارضی پلان تشکیل دے دیا گیا

کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں 400 ملین گیلن پانی طلب سے کم آرہا ہے جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں ٹینکرز کے ذریعے مفت پانی فراہم کیا جائے گا۔ شہرقائد میں پانی بحران سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی […]

قوم نے نئے جذبے کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کر دیا ہے، شہباز شریف

قوم نے نئے جذبے کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کر دیا ہے، شہباز شریف

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم نے نئے جذبے کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کی جانب سفر شروع کر دیا ہے. لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، ملکی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی […]

چوہدری سرور کی تحریک انصاف کی کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات سے معذرت

چوہدری سرور کی تحریک انصاف کی کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات سے معذرت

لاہور : چوہدری سرور نے تحریک انصاف کی کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی سے معذرت کرلی۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات کرنے سے معذرت کی ہے اور […]

وفاقی حکومت کا قومی ایکشن پلان کو مزید خود مختار اور موثر بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا قومی ایکشن پلان کو مزید خود مختار اور موثر بنانے کا فیصلہ

کراچی : وفاقی حکومت نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے موجودہ نظام کو مزید خود مختار اور موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے مرکزی نگرانی کا نظام ’’قومی ایکشن پلان کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم‘‘ قائم کیا جائے گا۔ یہ نظام وزارت داخلہ کے ماتحت قائم ہو گا اور اس مرکزی […]

کراچی آپریشن جاری رہے گا، امن و امان بحال رکھنا ذمہ داری ہے۔ جنرل نوید مختار

کراچی آپریشن جاری رہے گا، امن و امان بحال رکھنا ذمہ داری ہے۔ جنرل نوید مختار

کراچی : کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو ختم کریں گے۔ عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ قربانی کا عزم رکھنے والی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا امن […]