counter easy hit

کراچی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران مزید 24 ملزمان گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیوں کے دوران قیام امن کے دشمن 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں قیام امن کے لئے جاری کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں سے 24 ملزمان گرفتار کرلئے گئے جن میں ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اخترکالونی، صدر، صفورا، رنچھوڑ لائن، پرانا گولیمار، لیبراسکوائر، پی آئی بی کالونی اور بھٹائی آباد میں کی گئی جہاں سے گرفتار ہونے والے ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔