counter easy hit

مقامی خبریں

چائناکٹنگ میں ملوث کے ڈی اے افسرعاطف علی 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

چائناکٹنگ میں ملوث کے ڈی اے افسرعاطف علی 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے کے ڈی اے میں گریڈ 18 کے افسر عاطف کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں رینجرز نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 18 گریڈ کے افسر ملزم عاطف علی کو پیش کیا۔ اس موقع پررینجرز نے عدالت سے استدعا کی کہ […]

کراچی : سانحہ صفورا میں ملوث مزید 4 دہشت گرد گرفتار، سیکورٹی ذرائع

کراچی : سانحہ صفورا میں ملوث مزید 4 دہشت گرد گرفتار، سیکورٹی ذرائع

کراچی : سیکیورٹی اداروں کے حکام کے مطابق کراچی، حیدر آباد، کوٹری، جامشورو اور اطراف کے علاقوں میں حساس اداروں نے کارروائیاں کیں۔ کاررائیوں کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق چاروں دہشت گرد سانحہ سفورہ میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا […]

فردوس عاشق اعوان پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے مستعفیٰ

فردوس عاشق اعوان پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے مستعفیٰ

کراچی : فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر کے عہدے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر ہیں اور جانتی ہیں کہ کونسی بیماری کا علاج سرجری سے ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی کو ہومیو پیتھک گولیوں کی نہیں سرجری کی ضرورت ہے۔ Post Views […]

دہشتگردوں اور معاونت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا: آرمی چیف

دہشتگردوں اور معاونت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا: آرمی چیف

راولپنڈی : پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور شوال کے علاقے کو کلیئر کروانے کے حوالے سے پلان کے بارے میں بریفنگ […]

گوجرانوالہ ٹرین حادثہ، ریلوے حکام کی شواہد مٹانے کی کوشش

گوجرانوالہ ٹرین حادثہ، ریلوے حکام کی شواہد مٹانے کی کوشش

لاہور : مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا اس دوران اہم شواہد بھی اکٹھے کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کی آمد سے قبل متاثرہ پٹری درست کرنے کی کوشش بھی کی گئی جس سے حادثے کے شواہد مٹ سکتے تھے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق بھی حادثہ […]

انتخابی دھاندلی کیس میں فریقین کے دلائل مکمل؛ کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا

انتخابی دھاندلی کیس میں فریقین کے دلائل مکمل؛ کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد : انتخابی دھاندلی کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیشن نے 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر فریقین کی جانب […]

ٹرین حادثہ، گوجرانوالہ کینٹ میں‌ شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ، میجر عادل لاہور میں سپرد خاک

ٹرین حادثہ، گوجرانوالہ کینٹ میں‌ شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ، میجر عادل لاہور میں سپرد خاک

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کینٹ میں رات گئے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے، میجر عادل کو لاہور میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، کور ہیڈ کوارٹرز ملتان میں سانحہ ہیڈ چھنانواں کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا […]

تحریک انصاف والے 35 پنکچر کے علاوہ مزید معافیاں مانگیں گے: جاوید ہاشمی

تحریک انصاف والے 35 پنکچر کے علاوہ مزید معافیاں مانگیں گے: جاوید ہاشمی

ملتان : سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کہا تھا کہ جمہوریت ہماری ضرورت ہے لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ ملک کو بڑی مشکل میں ڈال دیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان پارٹی میں نئے آنے والے لوگوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے […]

گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں شہدا کی تعداد 19 ہو گئی

گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں شہدا کی تعداد 19 ہو گئی

گوجرانوالہ : پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر اور ماہر غوطہ خور ہیڈ چھناواں کے قریب امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریلیف انجن کو پل تک پہنچانے کیلئے متاثرہ ٹریک کی مرمت کی جا رہی ہے۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ براہ راست امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حادثے میں پاک فوج کی انجینئر بٹالین […]

گوجرانوالہ ٹرین حادثہ، وزیر اعظم کی ہدایت پر انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل

گوجرانوالہ ٹرین حادثہ، وزیر اعظم کی ہدایت پر انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاک فوج اور ریلوے حکام کے 4 ارکان پر مشتمل مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ٹیم 72 گھنٹے میں رپورٹ تیار کرے گی۔ پاک فوج انجینئرنگ کور کے جنرل اور بریگیڈیئر جبکہ ریلوے کی جانب سے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر میاں ارشد اور […]

کوئی بھی شخص پاکستان کے حوالے نہ کیا جائے، برطانوی وزارت داخلہ کا وزیراعظم کو خط

کوئی بھی شخص پاکستان کے حوالے نہ کیا جائے، برطانوی وزارت داخلہ کا وزیراعظم کو خط

لندن : برطانوی وزارت داخلہ نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون حکومت کو خط لکھا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کوئی بھی شخص پاکستان کے حوالے نہ کیا جائے۔ پاکستان کیخلاف سازش میں ملوث افراد کو برطانوی قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے سفارشات میں کہا گیا ہے […]

ریلوے پلوں کی نگرانی اناڑیوں کے ہاتھوں میں ہونے کا انکشاف

ریلوے پلوں کی نگرانی اناڑیوں کے ہاتھوں میں ہونے کا انکشاف

لاہور : گوجرانوالہ میں ٹرین حادثہ کے بعد کئی اہم انکشافات ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر کے پلوں کی نگرانی اناڑیوں کے ہاتھوں میں ہے۔ برج انسپکٹر کی 9 میں سے 6 آسامیاں کئی سالوں سے خالی پڑی ہیں جن پر قواعد و ضوابط سے ہٹ کر اسٹنٹ چارج مین واٹر سپلائی […]

”را ”کی پاکستان میں کارروائیوں کے حوالے سے برطانیہ کا جواب نہیں ملا، دفتر خارجہ

”را ”کی پاکستان میں کارروائیوں کے حوالے سے برطانیہ کا جواب نہیں ملا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ روس میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے لیے دونوں ممالک میں ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا،”را ”کی پاکستان میں کارروائیوں کے حوالے سے برطانیہ کو لکھے گئے خط کا جواب بھی نہیں ملا۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار […]

گوجرانوالہ: ٹرین حادثے میں 13 افراد جاںبحق، 85 زخمی

گوجرانوالہ: ٹرین حادثے میں 13 افراد جاںبحق، 85 زخمی

گوجرانوالہ: پنو عاقل سےکھاریاں جانے والی ٹرین گوجرانوالہ کے موضع چھناں واں کے قریب پل ٹوٹنےسے ٹرین کی بوگیاں نہر میں جاگریں،حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 13 افراد جاں بحق اور سکیورٹی اہل کاروں سمیت 85 افرادزخمی ہوگئے، پانی میں ڈوبی بوگی میں مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے ، ریسکیو آپریشن […]

تین سال میں 4 کروڑ افراد کو صاف پانی دستیاب ہو گا ،شہباز

تین سال میں 4 کروڑ افراد کو صاف پانی دستیاب ہو گا ،شہباز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 برسوں میں پینے کے پانی کے منصوبوں پر 70 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ،دیہی آبادیوں کے4 کروڑ سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں صاف پانی کےپراجیکٹ پر پیش رفت کا […]

35 پنکچر کے جھوٹے اعتراف کے بعد عمران خان نا اہل ہو چکے، سعد رفیق

35 پنکچر کے جھوٹے اعتراف کے بعد عمران خان نا اہل ہو چکے، سعد رفیق

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 35 پنکچر کے جھوٹے الزامات کے بعد عمران خان نااہل ہو گئے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گندی سیاست اپنے مخالفین پر گند اچھال کر اپنا قدبڑھانے کے سوا کچھ بھی […]

اقوام متحدہ میں امن کیلئے پاکستان کی آواز سنائی دینی چاہئے، وزیراعظم کی ہدایت

اقوام متحدہ میں امن کیلئے پاکستان کی آواز سنائی دینی چاہئے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں امن ، سیکیورٹی، ڈویلپمنٹ کیلئے پاکستان کی آواز سنائی دینی چاہئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کو اقوام متحدہ کے مختلف فورمز پر پاکستان کے موقف کو موثر […]

دو ہزار دس میں ایان علی کیساتھ مونٹی کارلو کا سفر کس نے کیا، تہلکہ خیز انکشافات

دو ہزار دس میں ایان علی کیساتھ مونٹی کارلو کا سفر کس نے کیا، تہلکہ خیز انکشافات

راولپنڈی :سپر ماڈل گرل ایان علی بھی مناکو کے سیاحتی مقام مونٹی کارلو کی دیوانی نکلیں، 2010 میں وہ مونٹی کارلو گئیں لیکن ان کا شریک سفر کون تھا، یہ معمہ بالآخر پانچ سال بعد حل ہو ہی گیا۔ مناکو کے خوبصورت سیاحتی مقام مونٹی کارلو میں ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح فطرت […]

کراچی : مختلف علاقوں میں بجلی معطل ،10 گھنٹوں میں بحالی کا امکان

کراچی : مختلف علاقوں میں بجلی معطل ،10 گھنٹوں میں بحالی کا امکان

کراچی : کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن کیبل میں فنی خرابی کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی ایک بار پھر معطل ہوگئی ہے،کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی بحال کرنے میں10گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ شہریوں کو اپنے روز مرہ معمولات میں ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے،شہر میں دن […]

تحریک انصاف نے ’35 پنکچر‘ کے الزام پر نجم سیٹھی سے معافی مانگ لی

تحریک انصاف نے ’35 پنکچر‘ کے الزام پر نجم سیٹھی سے معافی مانگ لی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی پر عام انتخابات کے بعد ’35 پنکچر‘ کا الزام لگانے پر معافی مانگ لی ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں غلط اطلاعات اور افواہوں کی تصدیق کرنی چاہیئے تھی، تحریک انصاف نے افواہوں اور غلط اطلاعات پر […]

کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر سندھ حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 1300 سے زائد افراد کی ہلاکت پر سندھ حکومت کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جسے سماعت کے […]

رحمان ملک کو نااہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

رحمان ملک کو نااہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کو نا اہل قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست محمد اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں سینیٹر رحمان ملک کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ رحمان ملک ڈیفالٹر ہے، الیکشن میں […]