counter easy hit

کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر سندھ حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 1300 سے زائد افراد کی ہلاکت پر سندھ حکومت کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جسے سماعت کے لئے منظور کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ درخواست پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں سندھ حکومت کی غفلت اور عدم توجہ کو بنیاد بنا کر کراچی میں ہلاکتوں کا ذمہ دارسندھ حکومت کو قراردیا گیا ہے۔