counter easy hit

تحریک انصاف والے 35 پنکچر کے علاوہ مزید معافیاں مانگیں گے: جاوید ہاشمی

Javed Hashmi

Javed Hashmi

ملتان : سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کہا تھا کہ جمہوریت ہماری ضرورت ہے لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ ملک کو بڑی مشکل میں ڈال دیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان پارٹی میں نئے آنے والے لوگوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے لیکن صرف وہ یہ تاثر دینے کے لئے کہ پارٹی کمزور نہیں ہوئی، نئے لوگوں کو شامل کر رہے ہیں۔

مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا طرز حکومت بھی لوگوں کو پسند نہیں کیونکہ وہ مسائل حل نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل نہیں ہو رہا۔ ایم کیو ایم کو الزامات کا جواب دینا چاہیے۔