counter easy hit

مقامی خبریں

وزیراعلیٰ سندھ کا چوہدری نثار کو فون، ایف آئی اے کے اضافی اختیارات صوبے پر حملہ ہے، قائم علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ کا چوہدری نثار کو فون، ایف آئی اے کے اضافی اختیارات صوبے پر حملہ ہے، قائم علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ٹیلی کرکے صوبے میں نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں پر احتجاج کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کو فون کیا جس میں سندھ میں نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں پر احتجاج […]

ایک سو پچاس میگا سکینڈلز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

ایک سو پچاس میگا سکینڈلز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے ایک سو پچاس میگا سکینڈلز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم نواز شریف، سابق صدر زرداری، سابق وزرائے اعظم، وفاقی وزراء اور بیورو کریٹس کے خلاف کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے پر ٹرائل جاری ہیں۔ نیب کی […]

شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت باہمی اعتماد بڑھانے میں مددگارہوگی، وزیراعظم نوازشریف

شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت باہمی اعتماد بڑھانے میں مددگارہوگی، وزیراعظم نوازشریف

ماسکو : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ضروری ہے اس کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم مددگارثابت ہوگی۔ روس کے خبررساں ادارے کوانٹرویو میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ضروری ہے۔ اس کے لئے دونوں […]

کراچی: فائرنگ سے سب انسپکٹر اور بینک منیجر سمیت 4 افراد ہلاک

کراچی: فائرنگ سے سب انسپکٹر اور بینک منیجر سمیت 4 افراد ہلاک

کراچی: گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سب انسپکٹر اور بینک منیجر سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں سے10 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا، نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے سب انسپکٹر عمران […]

سینیٹ میں بیرونی خفیہ ایجنسیوں کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

سینیٹ میں بیرونی خفیہ ایجنسیوں کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد : سینیٹ نے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بیرونی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث کے ہونے خلاف قراداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خفیہ ایجنسیوں کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کےلیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ قرارداد مسلم لیگ ن کے سینیٹر […]

اوسلو: وزیر اعظم نواز شریف سے گورڈن براؤن کی ملاقات

اوسلو: وزیر اعظم نواز شریف سے گورڈن براؤن کی ملاقات

اوسلو : وزیر اعظم نواز شریف سے اوسلو میں سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اوسلو سربراہ اجلاس کے انعقاد پر گورڈن براؤن کو مبارک باد پیش کی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان معیار […]

وزارت داخلہ کا ای سی ایل میں موجود ہزاروں نام نکالنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کا ای سی ایل میں موجود ہزاروں نام نکالنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ماضی میں ایگزکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کو لوگوں کو ہراساں یا خوش کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا۔ ای سی ایل میں نام کے اندراج یا اخراج کے عمل کو آسان بنایا جائے۔ ای سی ایل اور بلیک لسٹ […]

تاجروں کی ہڑتال کی دھمکی پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر خزانہ ان ایکشن

تاجروں کی ہڑتال کی دھمکی پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر خزانہ ان ایکشن

لاہور : تاجر برادری نے بینکوں کے ذریعے رقوم کے لین دین پر عائد ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منگل کے روز لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فوری طور پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور انہیں تاجر […]

جدید اسپتالوں کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، صدر ممنون

جدید اسپتالوں کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، صدر ممنون

اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں نئے اور جدید اسپتالوں کی تعمیر کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پمز اسپتال کو دور حاضرکی جدید طبی سہولتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات صدر ممنون نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر […]

بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس، پنجاب کے تاجروں کا ہڑتال کا اعلان

بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس، پنجاب کے تاجروں کا ہڑتال کا اعلان

لاہور : بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ کراچی میں تاجر اتحاد نے ایک اجلاس کے دوران منگل کے روز ہڑتال کا فیصلہ موخر کر دیا تاہم احتجاج کیا جائے گا۔ پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی ہو گا۔ تاجروں نے دھمکی […]

آرمی چیف کا جنوبی افریقہ پہنچنے پر شاندار استقبال، اکیس توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

آرمی چیف کا جنوبی افریقہ پہنچنے پر شاندار استقبال، اکیس توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

پریٹوریا : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف نے سائوتھ افریقن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا […]

وزیراعظم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا

وزیراعظم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا

اسلام آباد : پی ایچ ایف کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ چوہدری اعجاز اور ڈی جی اسپورٹس اختر نواز […]

کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ : مشرقی بائی پاس پر ایف سی کی کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 ایف سی کے اہلکار زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کے اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، […]

گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی جگہ سےانجن کے پٹڑی سے اترنے کے شواہد ملے ہیں، سعد رفیق

گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی جگہ سےانجن کے پٹڑی سے اترنے کے شواہد ملے ہیں، سعد رفیق

لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی جگہ سے انجن کے پٹڑی سے اترنے کے شواہد ملے ہیں اور وہاں پرنٹ بولٹ اور فش پلیٹس بھی ٹوٹے ہوئے پائے گئے ہیں تاہم اب تک یہ تعین نہیں ہوا کہ یہ حادثاتی طور پر ہوا یا کسی نے جان […]

کراچی میں امن کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

کراچی میں امن کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے تاہم حکومت کی اولین ترجیح امن و امان کی بحالی ہے۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی […]

قوم دہشت گردی وانتہاپسندی کے خاتمے کے لئے یکسو ہے، شہبازشریف

قوم دہشت گردی وانتہاپسندی کے خاتمے کے لئے یکسو ہے، شہبازشریف

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے یکسو ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے منتخب ارکان اورمقامی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، اس موقع پر ملک کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لئے حکومتی اقدامات پر تفصیلی […]

وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پرناروے روانہ

وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پرناروے روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پرناروے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ تعلیم برائے ترقی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف یہ دورہ ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ کی دعوت پر کررہے ہیں، ایک عشرے سے زیادہ عرصے میں کسی بھی پاکستانی رہنما کا یہ ناروے […]

بلاول بھٹو ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کے لیے خود سرگرم

بلاول بھٹو ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کے لیے خود سرگرم

اسلام آباد : پی پی رہنماؤں کے استعفے سامنے آنے پرقیادت نے پارٹی کوازسر نو فعال بنانے اور ناراض رہنماؤں کو منانے کیلیے رابطوں کا سلسہ شروع کر دیا اور اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری خود سرگرم ہو گئے ہیں۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ کرنے اور عوامی رابطے […]

آپریشن ضرب عضب کے نتائج انتہائی متاثر کن ہیں، رچرڈ اولسن

آپریشن ضرب عضب کے نتائج انتہائی متاثر کن ہیں، رچرڈ اولسن

پشاور : امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہوئے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پراکسی وار کو اختتام پذیر ہو جانا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان آرمی نے […]

کوئٹہ:جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق، تین زخمی

کوئٹہ:جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق، تین زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ جوائنٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس […]

پی ایس او کو اپنی نااہلی پر 9 کروڑ 20 لاکھ کا زرتلافی ادا کرنا پڑا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

پی ایس او کو اپنی نااہلی پر 9 کروڑ 20 لاکھ کا زرتلافی ادا کرنا پڑا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد : حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ، پاکستان اسٹیٹ آئل نے تمام ضابطوں کو بالا طاق رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات پر ایک ارب ستائیس کروڑ روپے کا ڈسکاوٴنٹ دے دیا، مینجمنٹ کی غفلت کے باعث 9 کروڑ بیس لاکھ روپے زر تلافی کی مد میں ادا کرنا پڑے۔ اندھیر نگری چوپٹ […]

عمران خان نے پینتس پنکچر کا جھوٹ بولا، نااہل ہونا چاہیے: عابد شیر علی کا مطالبہ

عمران خان نے پینتس پنکچر کا جھوٹ بولا، نااہل ہونا چاہیے: عابد شیر علی کا مطالبہ

فیصل آباد : عابد شیر علی کا فیصل آباد میں چلڈرن ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے دو سال میں ریکارڈ جھوٹ بولے جس پر انہیں نااہل ہونا چاہیے۔ پہلے عمران خان 35 پنکچروں کا رونا روتے رہے اور […]