counter easy hit

جدید اسپتالوں کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، صدر ممنون

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں نئے اور جدید اسپتالوں کی تعمیر کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پمز اسپتال کو دور حاضرکی جدید طبی سہولتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات صدر ممنون نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کے دوران کہی، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پمز کے زیر انتظام مجوزہ میڈیکل ٹاورکمپلیکس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی، صدر مملکت نے کہا کہ اس طرح کے فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوام کو جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبوں کو عبادت سمجھ کر سرانجام دینا چاہیے، صدر ممنون نے میڈیکل ٹاورکمپلیکس منصوبے کو سراہا اور کہاکہ تمام متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد ایک فعال اور قابل عمل ماڈل تشکیل دیا جائے تاکہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، اس موقع پر وزیر مملکت کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم اور سیکریٹری کیڈ خالد حنیف بھی موجود تھے۔