counter easy hit

مقامی خبریں

ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دو رکنی بنچ تشکیل

ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دو رکنی بنچ تشکیل

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق اور جسٹس ارشد محمودتبسم پر مشتمل دو رکنی بنچ ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت آج کرے گا۔ گزشتہ روز جسٹس عبدالسمیع نے ایان علی کے وکیل کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے کسٹم اپیلٹ بینچ کے فیصلے کے […]

سندھ حکومت کا رینجرز اختیارات میں 1 ماہ کی توسیع، نوٹیفیکیشن جاری

سندھ حکومت کا رینجرز اختیارات میں 1 ماہ کی توسیع، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 1 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعلی سندھ نے رینجرز کے […]

کرپشن کیسز پر سمری ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ کا کمیشن بنایا جائے: چوہدری شجاعت

کرپشن کیسز پر سمری ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ کا کمیشن بنایا جائے: چوہدری شجاعت

لاہور : چوہدری شجاعت حسین نے سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے جمع کرائی جانے والی لسٹ کے ایک سو پچاس کیسز پر ردعمل میں کہا کہ نیب کی لسٹ پر سمری ٹرائل کے لئے سپریم کورٹ کمیشن دے جو کھلی سماعت کے بعد بارہ گھنٹے میں فیصلہ سنا دے۔ چوہدری شجاعت حسین کا […]

منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کی ضمانت میں اکتوبر تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کی ضمانت میں اکتوبر تک توسیع

کراچی : برطانیہ میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے دیگر رہنمائوں طارق میر اور محمد انور کی بھی اکتوبر تک ضمانت میں توسیع کی گئی ہے۔ Post Views […]

عمران فاروق قتل کیس، برطانوی پولیس کی ملزم معظم علی سے تفتیش مکمل

عمران فاروق قتل کیس، برطانوی پولیس کی ملزم معظم علی سے تفتیش مکمل

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بتایا کہ برطانیہ کی میٹرو پولیٹن پولیس ٹیم پاکستان میں موجود ہے جس نے جے آئی ٹی کے ساتھ گرفتار ملزم معظم علی سے تفتیش مکمل کر لی ہے۔ برطانوی […]

ہم نے کوئی قرضہ ہڑپ کیا اور نہ ہی معاف کروایا: شہباز شریف

ہم نے کوئی قرضہ ہڑپ کیا اور نہ ہی معاف کروایا: شہباز شریف

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہاز شریف نے کہا ہے کہ فخر سے کہتا ہوں کہ جتنے قرضے اتفاق فاؤنڈری ذمے تھے وہ ادا کر دیے گئے ہیں۔ پچھلے سال دسمبر میں اتفاق فاؤنڈری کے ذمہ سود سمیت پانچ ارب 22 کروڑ 80 لاکھ کی رقم بینکوں نے وصول کی۔ بینکوں نے ہمیں کلیئرنس کے […]

ترنول کے قریب ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ترنول کے قریب ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد: ترنول کے قریب ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کے مطابق ترنول پھاٹک کے قریب فتح جھنگ روڈ پر تیز رفتار مسافر کوسٹر مخالف سمت سے آتی وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تھانہ ترنول نے […]

سپریم کورٹ نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کردیا

سپریم کورٹ نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کردیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کردیا ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کا شیڈول آنے تک قانونی پیچیدگیاں دور کی جائے۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا جاری کردہ شیڈول مسترد […]

رینجرز اختیارات میں توسیع، پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں قراردار لائیگی

رینجرز اختیارات میں توسیع، پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں قراردار لائیگی

کراچی : تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں رینجر ز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں قرار دار جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہم سمجھتےہیں کہ رینجرزنےکراچی میں امن قائم کرنےمیں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ […]

پشاور : سکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک بم دھماکہ

پشاور : سکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک بم دھماکہ

پشاور : پشاور میں سیکورٹی فورسز کا قافلہ گزرتے ہی سڑک پر نصب بم کا دھماکہ ہوا، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اچینی کے علاقے میں رنگ روڈ پر نصب بم سیکورٹی فورسز کا قافلہ گزرتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے سے دو بچوں سمیت تین […]

عمران اور ریحام اسی سال مولانا طارق جمیل کے ہمراہ فریضہ حج ادا کریں گے

عمران اور ریحام اسی سال مولانا طارق جمیل کے ہمراہ فریضہ حج ادا کریں گے

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوران کی اہلیہ ریحام خان رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل 2 روزقبل عمران خان کی دعوت افطار پر بنی گالہ گئے تھے جہاں انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو فریضہ حج کی ادائیگی […]

الطاف حسین کا کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ

الطاف حسین کا کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ

لندن : متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے حوالے سے عوام کی رائے حاصل کرنے کے لئے ریفرنڈم کرایا جائے۔ ان کا کہنا […]

پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے متفق

پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے متفق

اسلام آباد :پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ پاکستان کی ثالثی میں مری میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قیام ہونے والے مذاکرات میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے […]

ملیحہ لودھی کی اسحاق ڈار سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

ملیحہ لودھی کی اسحاق ڈار سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : ملاقات میں پاکستانی مندوب نے وفاقی وزیر خزانہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان سے متعلق اہم معاملات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ میں قومی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا نکتہ نظر اجاگر کرنے کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر […]

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کارکنان کی گرفتاریوں پر رینجرز کیخلاف دھرنے کا اعلان

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کارکنان کی گرفتاریوں پر رینجرز کیخلاف دھرنے کا اعلان

لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اگر صوبے کو اپنی دھرتی سمجھتے ہیں تو اسمبلی سے بل پاس کریں کہ اب ہمیں صوبے کی دھرتی پر مظلوموں پر ظلم کرنے والی رینجرز نہیں چاہئے جب کہ ایم کیو ایم کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد پر رینجرز […]

نیب کی فہرست میں کرپشن کے تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے، پرویز رشید

نیب کی فہرست میں کرپشن کے تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے، پرویز رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کرپشن الزامات سے متعلق نیب کی فہرست پرویز مشرف دور میں سیاسی بنیادوں پر بنائی گئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سپریم کورٹ میں کرپشن کے خلاف جاری تحقیقات کی رپورٹ پر وزیراطلاعات سینٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نیب کی […]

بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی، کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پانی کی سپلائی بھی مکمل طور پر بند

بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی، کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پانی کی سپلائی بھی مکمل طور پر بند

کراچی : شہر قائد کے باسی رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ہونے والے بجلی کے بدترین بحران کے صدمے سے نکل نہیں پائے تھے کہ انہیں ایک نئے بحران کا سامنا ہے۔ بن قاسم پاور پلانٹس ٹرپ کر جانے کے باعث رات ساڑھے آٹھ بجے شہر کا نصف سے زائد علاقہ تاریکی میں ڈوب […]

پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں بے مثال ہیں: آرمی چیف

پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں بے مثال ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی : پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقہ کے ڈیفنس کالج کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کا کہنا تھا پاکستان نے خطے کے امن کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں بے مثال ہیں۔ ان کا مزید […]

عمران فاروق قتل کیس، پاکستانی اور برطانوی اداروں میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا

عمران فاروق قتل کیس، پاکستانی اور برطانوی اداروں میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا

لندن : برطانوی حکومت کے اعلیٰ ترین ذرائع کے مطابق برطانوی تفتیشی اداروں نے اب تک کی تفتیش کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تین گرفتار ملزموں کو برطانیہ لانے کا فیصلہ قانونی مشکلات کی وجہ سے موخر کر دیا ہے۔ پاکستان سے تفتیش کرکے واپس آنے والی ٹیم نے برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس سے […]

راولپنڈی میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 13 افراد جاں بحق

راولپنڈی میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 13 افراد جاں بحق

راولپنڈی : راولپنڈی میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا ہوا ہے جس کے باعث نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ شدید بارش کے […]

صوبے کی مرضی کے بغیر رینجرز کو اختیارات نہیں دیئے جا سکتے: قائم علی شاہ

صوبے کی مرضی کے بغیر رینجرز کو اختیارات نہیں دیئے جا سکتے: قائم علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے الازہر گارڈن میں منعقدہ تقریب میں سانحہ صفورا میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں میں معاوضے کے چیک تقسیم کئے۔ تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ […]

میگا کرپشن کیسزکی فہرست میں نوازشریف، شہبازشریف اورآصف زرداری کا نام شامل

میگا کرپشن کیسزکی فہرست میں نوازشریف، شہبازشریف اورآصف زرداری کا نام شامل

اسلام آباد: نیب نے زیرتفتیش 150 ہائی پروفائل میگا کرپشن کیسزکی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس کے تحت وزیر اعظم نوازشریف، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت کئی بڑے بڑے نام تحقیقات کاسامنا کرنےوالوں میں شامل ہیں۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے سپریم کورٹ میں […]