counter easy hit

مقامی خبریں

کراچی کے قریب رینجرز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

کراچی کے قریب رینجرز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

کراچی : ٹول پلازہ کے قریب رینجرز سے مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک۔ ٹول پلازہ کے قریب کاٹھور روڈ پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی جس پر وہاں چھپے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کا […]

اگر میں نے فوج سے مل کر حکومت کیخلاف سازش کی تو اس کی تحقیقات کی جائیں، عمران خان

اگر میں نے فوج سے مل کر حکومت کیخلاف سازش کی تو اس کی تحقیقات کی جائیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دھرنے کے معاملے پر فوج کو بدنام کرنے والے اگر سمجھتے ہیں کہ میں نے فوج کے ساتھ مل کر سازش کی ہے تو حکومت اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائے اور اگر الزامات ثابت ہوجائیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ […]

افغان امن مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ ملتوی کر دیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ

افغان امن مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ ملتوی کر دیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور اشرف غنی حکومت کے درمیان جمعے کو ہونے والے امن مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ ملتوی کردیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت کے بعد افغان […]

عمران خان کا ریٹرننگ افسران کے خلاف کارروائی کیلیے چیف الیکشن کمشنر کو خط

عمران خان کا ریٹرننگ افسران کے خلاف کارروائی کیلیے چیف الیکشن کمشنر کو خط

لاہور : تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے 2013 کے عام انتخابات کے ریٹرننگ افسران اور پولنگ عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرسرداررضا خان کو بھیجے گئے خط میں عمران خان نے کہا ہے کہ […]

افغان طالبان شوریٰ نے ملاعمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی؛ ملا منصور نئے امیر منتخب

افغان طالبان شوریٰ نے ملاعمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی؛ ملا منصور نئے امیر منتخب

اسلام آباد : افغان طالبان شوریٰ نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ ملا اختر محمد منصور کو نیا امیر اور سراج الدین حقانی کو نائب مقرر کر دیا گیا ہے۔ افغان طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ شوریٰ کا اجلاس گزشتہ شام منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملا […]

وزیراعلیٰ پنجاب کا راجن پور میں سیلاب متاثرین سے بد نظمی واقعے کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا راجن پور میں سیلاب متاثرین سے بد نظمی واقعے کا نوٹس

لاہور : پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے راجن پور میں سیلاب متاثرین کے ساتھ پیش آنے والے بد نظمی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےڈی سی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی سی او کو ہدایت کی کہ واقعے کے حوالے سے رپورٹ آج […]

ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے، پاکستان

ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے، پاکستان

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے مختلف افواہیں زیر گردش ہیں لیکن خبر کی تحقیق کے بغیر تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان […]

اگلے 5 سال میں گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دیں گے، نواز شریف

اگلے 5 سال میں گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دیں گے، نواز شریف

اسکردو : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر سیاحت کو ٹھیک کر دیا جائے تو گلگت بلتستان میں خوشحالی آسکتی ہے اور اگلے 5 برس میں اس خطے کی تقدیر اللہ کی مدد سے بدل دیں گے۔ اسکردو کے علاقے گانجھے میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا […]

اسلام آباد میں قحبہ خانے چلانے میں بعض سفارتخانے ملوث ہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد میں قحبہ خانے چلانے میں بعض سفارتخانے ملوث ہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ لاکھوں غیرملکی باشندے ملک میں قیام پذیر ہیں جو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جب کہ اسلام آباد میں قحبہ خانے چلانے میں بعض سفارتخانے ملوث ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ملک میں […]

کراچی: پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے گھر کے قریب سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی: پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے گھر کے قریب سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی : رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری میں محاصرے کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کے گھر کے قریب کھدائی کر کے زیر زمین چھیاپا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔ کراچی میں مجرموں کے گرد گھیرا تنگ ہونے کے بعد ان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے کا سلسلہ بھی […]

مادر ملت فاطمہ جناح کا 122واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

مادر ملت فاطمہ جناح کا 122واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

کراچی : مادر ملت فاطمہ جناح کا 122واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح 30 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انھوں نے 1922 میں کلکتہ یونیورسٹی سے دندان سازی کی تعلیم مکمل کی اور پھر قائد […]

خیبرپختونخوا کے 362 پولنگ اسٹیشنوں پر بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ جاری

خیبرپختونخوا کے 362 پولنگ اسٹیشنوں پر بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ جاری

پشاور : پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے چودہ اضلاع کے 362 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان اضلاع میں بدنظمی اور دھاندلی کے باعث انتخابات کالعدم قرار دیئے گئے تھے ۔ری پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر میڈیا کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی […]

ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں شامل کیا جائے، حساس ادارے کا وزارت داخلہ کو خط

ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں شامل کیا جائے، حساس ادارے کا وزارت داخلہ کو خط

راولپنڈی : ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے ذریعے بیرون ملک جانیوالی رقم دہشتگردی یا اس کی معاونت کیلئے استعمال ہو سکتی تھی۔ حساس ادارے نے وزارت داخلہ کو اپنے خدشات سے آگاہ […]

عمران خان آج لاہور میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے

عمران خان آج لاہور میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے

لاہور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج لاہور آئیں گے اور ضلعی آرگنائزز کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور بھی زیرغور آئیں گے۔ عمران خان کی مصروفیات میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے […]

جے یو آئی کا تحریک انصاف کے خلاف قرارداد واپس نہ لینے کا فیصلہ

جے یو آئی کا تحریک انصاف کے خلاف قرارداد واپس نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: جمیعت علماء اسلام(ف) کا پارلیمانی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق 2 گھنٹے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے خلاف قرارداد واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے خلاف قرارداد واپس لینے کی وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف […]

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے زیر حراست افراد میں سے 9 کو رہا کر دیا

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے زیر حراست افراد میں سے 9 کو رہا کر دیا

کراچی : کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے حراست میں لئے گئے 13 میں سے 9 افراد کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رہا کر دیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کی رہائی کے لئے اہل خانہ نے گلستان جوہر میں دھرنا بھی دیا۔ کراچی سے حیدر آباد میں دوست کی شادی میں شرکت کے […]

بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 اہلکار شہید، 3 حملہ آور ہلاک

بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 اہلکار شہید، 3 حملہ آور ہلاک

بنوں : ایف آر دریوہا ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ بنوں کی ایف آر دریوہا ایجنسی میں خادم چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو […]

گجرات : گوٹریالہ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک، 8 فرار

گجرات : گوٹریالہ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک، 8 فرار

گجرات : ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کے مطابق گوٹریالہ پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے 2 ہلاک جبکہ آٹھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ڈی پی او گجرات کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے […]

پنجاب میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

پنجاب میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

پنجاب : سرگودھا اور بہاولپور کی جیلوں میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور نیو سینٹرل جیل بہاولپور میں آج صبح سزائے موت کے قیدیوں طارق اور محمد اسرار کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے […]

غازی رشید قتل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کالعدم کر دیے

غازی رشید قتل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کالعدم کر دیے

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کا دوبارہ فیصلہ کیا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام […]

دھرنے میں جنرل ظہیر اور پاشا کا ہاتھ نہیں، شاہ محمود

دھرنے میں جنرل ظہیر اور پاشا کا ہاتھ نہیں، شاہ محمود

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بھی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے کے حق میں نہیں اور کسی کو جمہوریت پر وار کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں […]

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے سے آسمان نہیں گر پڑے گا، مولانا فضل الرحمان

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے سے آسمان نہیں گر پڑے گا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد : جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کے ارکان کی اسمبلی رکنیت آئینی طور پر ختم ہوچکی ہے اور ان کو ڈی سیٹ کرنے سے آسمان نہیں گر پڑے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج […]