counter easy hit

پنجاب میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Hanging

Hanging

پنجاب : سرگودھا اور بہاولپور کی جیلوں میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور نیو سینٹرل جیل بہاولپور میں آج صبح سزائے موت کے قیدیوں طارق اور محمد اسرار کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم طارق اور محمد اسرار نے 2000 میں ایک ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 170 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔