counter easy hit

مقامی خبریں

ڈومینیکا میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، ویسٹ انڈیز کو 101رنز سے شکست

ڈومینیکا میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، ویسٹ انڈیز کو 101رنز سے شکست

ڈومینیکا میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی۔ یہ سیریز پاکستان نے 1- 2 سے جیت لی ہے۔ میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے سیریز […]

راو تحسین نے وزارت داخلہ و دیگر اداروں کو نوٹس بھجوا دیا

راو تحسین نے وزارت داخلہ و دیگر اداروں کو نوٹس بھجوا دیا

ڈان لیکس انکوائری رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات کی نقل فراہم کی جائے، سابق پی آئی او رائو تحسین نے وزارت داخلہ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اورانکوائری کمیٹی کے سیکرٹریز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ راو تحسین کے وکلا کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے موکل کو کمیٹی نے طلب […]

کوہاٹ : 39ملکی اتحاد عا لم اسلام کو تقسیم کرنے کی امریکی و صیہونی سازش ہے ، قومی جرگہ خیبر پختونخوا کا اعلامیہ جاری

کوہاٹ : 39ملکی اتحاد عا لم اسلام کو تقسیم کرنے کی امریکی و صیہونی سازش ہے ، قومی جرگہ خیبر پختونخوا کا اعلامیہ جاری

کوہاٹ : 39ملکی اتحاد عا لم اسلام کو تقسیم کرنے کی امریکی و صیہونی سازش ہے ، قومی جرگہ خیبر پختونخوا کا اعلامیہ جاری کوہاٹ( یس اردو نیوز) شیر کوٹ کوہاٹ میں آج اہم قومی مسائل پر ہونے والے جرگہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ اس  قومی جرگہ میں اورکزئی، کرم ایجنسی، […]

گوادر ميں شہید ہونے والے 9 مزدوروں کی نماز جنازہ ادا

گوادر ميں شہید ہونے والے 9 مزدوروں کی نماز جنازہ ادا

گوادرمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سےجاں بحق 9 مزدوروں کی نمازجنازہ نوشہرو فیروزمیں ان کے آبائی علاقےگاؤں صدیق لاکھو میںادا کی گئی جس کے بعد ان کو قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزرا اور اہل علاقہ کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر […]

آصف زرداری کا انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

آصف زرداری کا انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

پشاور: سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کو انتخابی اصلاحات کے لئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ پشاور میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی خاطر آر او الیکشن قبول کیا لیکن اب جمہوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن میں 8 یا […]

تحریک انصاف ملک میں قائم ’’اسٹیٹس کو‘‘ کے خلاف لڑ رہی ہے، عمران خان

تحریک انصاف ملک میں قائم ’’اسٹیٹس کو‘‘ کے خلاف لڑ رہی ہے، عمران خان

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں قائم ’اسٹیٹس کو‘ کے خلاف لڑ رہے ہیں جب کہ ملک کے کسی بھی ادارے میں میرٹ نہیں۔ تحریک انصاف کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کس کو ملنا ہے […]

کچھ لوگوں نے ملک میں افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے، چوہدری نثار

کچھ لوگوں نے ملک میں افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے، چوہدری نثار

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس مٹی کا پانی پیا ہے اور اس سے وفا بھی کی ہے، […]

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی پر نکیال سیکٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی پر نکیال سیکٹر کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے دورے کے دوران جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دینے پر پاک فوج کے جوانوں کو سراہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’انٹر سروسز پبلک ریلیشنز‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ […]

مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین مولا نا عبدالغفور حیدری کےقا فلے پر مستونگ میں خود کش حملے کا مقدمہ بالآخر اکیس گھنٹے بعد سٹی تھانے میں درج کر لیا گیاجبکہ حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔ مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری کےقافلے پرخود کش حملے […]

کراچی، گھر سے اسلحہ برآمد، ملزم فرار

کراچی، گھر سے اسلحہ برآمد، ملزم فرار

پولیس نے کراچی کے علاقے جمشید روڈ کے قریب ایک گھر پر چھاپا مار کر اسلحہ برآمد کرلیا تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی شرقی فیصل عبداللہ نے بتایا کہ گزشتہ رات گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 18 ماہ کا بچہ شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد فائرنگ کرنے […]

کراچی: ڈرائیور نے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی ، ایک ہلاک

کراچی: ڈرائیور نے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی ، ایک ہلاک

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ڈرائیور نے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ملزمان پر گاڑی چڑھا دی ۔ ایک ملزم ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک جبکہ کیماڑی ، مبینہ ٹاؤن اور طارق روڈ سے 10 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ […]

محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن، نیب کو دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت

محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن، نیب کو دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں آئندہ سماعت پرنیب کو مکمل دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی پر ملزمان کے وکلا کا کہناتھا کہ ملزمان کو ریفرنس کی مکمل دستاویزات فراہم نہیں […]

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، کنٹینرز کی آمدورفت معطل

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، کنٹینرز کی آمدورفت معطل

گڈزٹرانسپورٹرزکی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے۔ ہڑتال کےباعث بندرگاہوں کےتمام ٹرمینل پردرآمدی،برآمدی کنٹینرزکی آمدوروفت معطل ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث برآمدی عمل ٹھپ ہو گیا ہے۔ ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہزاروں کنٹینرز کا برآمدی مال فیکٹریوں میں پڑا ہے، گوداموں کی گنجائش پوری ہوگئی،حکومت نے مسئلے کا فوری حل نہ نکالا […]

اورنگی ٹاون: گھریلو جھگڑا، شوہر نے بیوی، دو بچوں، برادر نسبتی کو قتل کر دیا

اورنگی ٹاون: گھریلو جھگڑا، شوہر نے بیوی، دو بچوں، برادر نسبتی کو قتل کر دیا

پولیس نے ملزم کو ہسپتال سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،دو سال سے جھگڑے چل رہے تھے،ملزم نے قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔ کراچی: اورنگی ٹاون منصور نگر میں سفاک شوہر نے گھر کے چار افراد کو قتل کر دیا،واقعے میں جنونی شخص خود بھی زخمی ہو گیا، قتل ہونے والوں میں ملزم […]

الیکشن کمیشن: 70 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشن گوگل میپ سے منسلک

الیکشن کمیشن: 70 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشن گوگل میپ سے منسلک

لوگ گھر بیٹھے اپنے پولنگ سٹیشن کا نقشہ ، تصویر اور فاصلے کی معلومات حاصل کر سکیں گے:الیکشن کمیشن میں اجلاس ،چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا اور چاروں ممبران کی شر کت اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ملک کے 70ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کو گوگل میپ سے منسلک کر […]

سانحہ 12 مئی کی ساری حقیقت سامنے آنی چاہیئے، مصطفیٰ کمال

سانحہ 12 مئی کی ساری حقیقت سامنے آنی چاہیئے، مصطفیٰ کمال

 کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی کی تمام تر حقیقت سامنے آنی چاہیئے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم آسائشیں نہیں شہریوں کے لئے حقوق کی بات کر رہے ہیں، […]

سکھر میں خاتون نے بچے کو رکشہ ميں ہی جنم دے دیا

سکھر میں خاتون نے بچے کو رکشہ ميں ہی جنم دے دیا

سکھر: سرکاری اسپتال ميں سہولیات کے فقدان کے باعث خاتون نے رکشہ ميں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ سندھ میں پیپلزپارٹی گزشتہ 9 برسوں سے برسراقتدار ہے لیکن حجومتی سطح پر دعوؤں کے باوجود صورت حال اس قدرخراب ہے کہ سرکاری اسپالوں میں بنیادی سہولیات تک دستیاب نہیں اور لوگ اپنے پیاروں کو لیے دردر […]

تصاویر والی انتخابی فہرستیں امیدواروں کو بھی فراہم کرنے کا فیصلہ

تصاویر والی انتخابی فہرستیں امیدواروں کو بھی فراہم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی تجویز کو رد کرتے ہوئے تصاویر والی انتخابی فہرستیں امیدواروں کو بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی بھرپورمخالفت کے باوجود بھی تصاویر والی ووٹرز فہرستیں امیدواروں کو دینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے اور […]

ممنوع ادویہ اور پلاسٹک کے اعضا درآمد کرنے کی کوشش

ممنوع ادویہ اور پلاسٹک کے اعضا درآمد کرنے کی کوشش

 کراچی: پاکستان کسٹمزکے مختلف شعبوں نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے درآمدی آٹو پارٹس اورممنوع ادویہ، پلاسٹک کے اعضا کی کلیئرنس ناکام بنادی۔ ذرائع نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کلکٹریٹ کے شعبہ اے آئی بی/آراینڈڈی نے گڈزڈیکلریشن میںغلط بیانی کے ذریعے آٹوپارٹس کنسائمنٹ کی کم ٹیکسوں کے عوض کلیئرنس حاصل کرنے کی کوشش […]

خیبر پختو نخوا میں بغیر ڈاکٹری نسخے دوا کی فروخت پر پابندی عائد

خیبر پختو نخوا میں بغیر ڈاکٹری نسخے دوا کی فروخت پر پابندی عائد

 کراچی: خیبر پختو نخوا حکومت نے اپنے صوبے میں ڈاکٹروں کے نسخے کے بغیر دواؤں کی فروخت پر پابندی عائدکردی۔ ڈرگ قوانین میں ترمیم کے بعد اب کے پی کے میںکوئی بھی میڈیکل اسٹور یا فارمیسی بغیر ڈاکٹری نسخے کے ادویہ فروخت نہیںکرسکے گا، وزارتِ صحت کے پی کے نے ڈرگ قوانین 1982 میں ترمیم کے […]

پاکستانی ٹیم نے سست بیٹنگ کی داستان رقم کر دی

پاکستانی ٹیم نے سست بیٹنگ کی داستان رقم کر دی

 کراچی: پاکستانی ٹیم نے سست بیٹنگ کی داستان رقم کر دی، ویسٹ انڈیز سے سیریز کی 5 اننگز میں مجموعی طور پر2271 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا،اظہر علی 530 اور مصباح الحق 444 ڈاٹ بالز کھیل کر بولرز کو تھکانے میں کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق کیریبیئنز سے ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم نے […]

چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہے، وزیراعظم

چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہے، وزیراعظم

بیجنگ: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے جو بات چیت سے مسئلہ کاحل چاہتا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم نوازشریف سے چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وفاقی وزرا اورچاروں وزرائے علیٰ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے […]