counter easy hit

تصاویر والی انتخابی فہرستیں امیدواروں کو بھی فراہم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی تجویز کو رد کرتے ہوئے تصاویر والی انتخابی فہرستیں امیدواروں کو بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Electoral lists of pictures to provide the candidates

Electoral lists of pictures to provide the candidates

انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی بھرپورمخالفت کے باوجود بھی تصاویر والی ووٹرز فہرستیں امیدواروں کو دینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے اور اس فیصلے کو کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں اور نادرا حکام کی حمایت حاصل ہے۔ فیصلے کے بعد کوئی بھی امیدوار اپنے حلقے کی ووٹرکی تصاویر والی فہرست حاصل کرسکے گا جس کے بعد کروڑوں ووٹروں کی رازداری ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  خواتین کی تصاویر والی فہرستیں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی دسترس تک پہنچ جائیں گی، خواتین ووٹرز اپنی تصاویر کے ساتھ تمام ڈیٹا عام کیے جانے پر اعتراض کرسکتی ہیں جب کہ مذہبی حلقوں کی جانب سے بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اس فیصلہ شدید ردعمل کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ ووٹرز کی تصاویر والی لسٹیں صرف انتخابی عملے کو فراہم کی جاتی ہیں تاکہ پولنگ کے دوران ووٹر کی شناخت میں آسانی ہو اور انتخابی عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جاسکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website