اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔

Some people have taken the contract to political chaos in the country, Ch Nisar
ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس مٹی کا پانی پیا ہے اور اس سے وفا بھی کی ہے، اپنی ساری زندگی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے نظریں نیچی ہوں، کوئی فیکٹری نہیں یا پٹرول پمپ نہیں بنایا۔ ہمیشہ یہ ہی چاہا کہ جب حکومت ملے تو ملک کا پیسا عوام کی خدمت میں نچھاور کروں اور جب اپوزیشن میں آؤں تو حق کی آواز بلند کرسکوں اور کوئی مجھے خرید نہ سکے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فیصلے گلیوں اور چوراہوں پر نہیں بلکہ منتخب پارلیمان، اعلی عدالتوں اور عوام کی عدالت میں ہوتے ہیں، کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے، اس قسم کی سیاست اور بلاجواز محاذ آرائی جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔








