counter easy hit

کراچی: ڈرائیور نے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی ، ایک ہلاک

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ڈرائیور نے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ملزمان پر گاڑی چڑھا دی ۔ ایک ملزم ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔

Karachi: The driver of the vehicle up to the robbers, one dead

Karachi: The driver of the vehicle up to the robbers, one dead

لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک جبکہ کیماڑی ، مبینہ ٹاؤن اور طارق روڈ سے 10 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق ملزم کی شناخت حسیب خان کے نام سے ہوئی۔ملزم اپنے ساتھی عثمان غنی کے ہمراہ کارسوار شہری سے لوٹ مار کررہا تھا۔ لوٹ مار کے بعد ملزمان فرار ہورہے تھے کہ متاثرہ شخص نے گاڑی سے ٹکر ماردی جس سے حسیب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل ملی ہے۔ ادھر لیاری ،بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی۔ملزم چند دن قبل پولیس موبائل پر حملے میں ملوث تھا،ملزم کا تعلق گینگ وار سے ہے۔ علاوہ ازیں فیروز آباد پولیس نے طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے چار ڈکیت گرفتار کرلئے،ملزمان کی شناخت عاصم،امجد خان، عرفان اور رفیق کے ناموں سے ہوئی۔

مبینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ملزمان میں گل حسن میمن،سلیمان،شاہزیب اور ساون شامل ہیں،گرفتار ملزمان جعل سازی اوردیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ادھر جیکسن کے علاقے میں پولیس نے ملزم کو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website