counter easy hit

سٹی نیوز

لیفٹیننٹ ارسلان شہید کی تدفین آج ہوگی

لیفٹیننٹ ارسلان شہید کی تدفین آج ہوگی

خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملےمیں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان کی تدفین آج ہوگی۔ 22 سالہ کمانڈنگ آفیسر لیفٹننٹ ارسلان عالم کی تدفین آج فوجی اعزاز کے ساتھ ہوگی۔ خیبر ایجنسی میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی راولپنڈی میں رہائش گاہ پر […]

خواجہ آصف نااہلی کیس؛ سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل

خواجہ آصف نااہلی کیس؛ سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے اقامے کی بنیاد پروزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل دے دیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی مشکل میں پھنس گئے، پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر خواجہ آصف […]

خواتین کے کم ووٹ کاسٹ ہونے پر تحقیقات کی جائیں گی

خواتین کے کم ووٹ کاسٹ ہونے پر تحقیقات کی جائیں گی

اسلام آباد: اگر کسی حلقے میں خواتین پر ووٹ ڈالنے کی پابندی عائد کی گئی تو متعلقہ پولنگ سٹیشنز یا پورے حلقے کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔ انتخابی اصلاحات کے بل کے بعد تمام سیاسی جماعتیں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی عمومی نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کی پابند ہوں […]

راولپنڈی میں شوہر کے ہاتھوں ناراض بیوی اور سسر قتل

راولپنڈی میں شوہر کے ہاتھوں ناراض بیوی اور سسر قتل

راولپنڈی: ڈھوک چراغ دین میں شوہر نے ناراض بیوی اور سسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں شوہراپنے بھائیوں کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 28سالہ اہلیہ رباب اور سسر اسلم جاں بحق ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے داماد اور اس کے بھائیوں […]

گوجرانوالہ: سالڈ ویسٹ کمپنی میں 17کروڑ روپے کی کرپشن

گوجرانوالہ: سالڈ ویسٹ کمپنی میں 17کروڑ روپے کی کرپشن

گوجرانوالہ میں قائم سالڈ ویسٹ کمپنی میں17کروڑ روپے کی کرپشن کی انکوائری رپورٹ آگئی، رپورٹ کے مطابق سابق ایم ڈی ڈاکٹر عطا الحق کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں اور آلات کی خریداری میں 14کروڑ 54 لاکھ روپے کی […]

بھائی سے وفادار تھا اور رہوں گا، شہباز شریف

بھائی سے وفادار تھا اور رہوں گا، شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بہاولپور ڈویژن کے ایم این ایز نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھائی سے مخلص اور وفا دار تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔ والدین نے بڑوں کا احترام […]

پرویزمشرف کے بیان میں سچائی ہے، عائشہ گلالئی

پرویزمشرف کے بیان میں سچائی ہے، عائشہ گلالئی

 پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے جوبیان دیا ہے اس میں سچائی ہے، بے نظیر بھٹو کے قتل کا فائدہ کس کو ہوا؟ بے نظیر قتل کیس دوبارہ چلایا جائے، پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ پرویز مشرف بے نظیر قتل […]

شہریوں کی شہادت، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

شہریوں کی شہادت، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

 ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر  کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔قائم مقام سیکریٹری خارجہ اعتزازاحمد نے بھارت سے احتجاج کیااور گوتم بمبا والا کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا ۔پاکستان کہنا ہے کہ معصوم شہریوں پر فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ […]

تحریک انصاف کا ملک میں معاشی ایمرجنسی کے فوری نفاذ کا مطالبہ

تحریک انصاف کا ملک میں معاشی ایمرجنسی کے فوری نفاذ کا مطالبہ

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم سے ملک میں معاشی ایمرجنسی کے فوری نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ملکی معیشت کے ڈوبتے جہاز کو بچانے کے لیے فوری تدبیرکریں۔اسد عمرنے کہا کہ گزشتہ چار برس کی ناکام پالیسیوں کا تسلسل قومی سلامتی پر خطرات کے بادل گہرے […]

ڈی جی رینجرز پنجاب کا ہڑپال اور چارواہ سیکٹرکا دورہ

ڈی جی رینجرز پنجاب کا ہڑپال اور چارواہ سیکٹرکا دورہ

 ڈی جی رینجرزپنجاب نے ورکنگ باؤنڈری بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اورشہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری کےچاروااورہرپال سیکٹر کو نشانہ بنایا، پاکستان رینجرزپنجاب کی جانب سے بھارتی جارحیت کیخلاف موثرجوابی کارروائی بھی کی گئی۔ […]

سانحہ ماڈل ٹاؤن:رپورٹ منظرعام پرلانےکےفیصلہ کے خلاف اپیل دائر

سانحہ ماڈل ٹاؤن:رپورٹ منظرعام پرلانےکےفیصلہ کے خلاف اپیل دائر

 پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔اپیل میں […]

کراچی: سابق صدر نیشنل بینک کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی: سابق صدر نیشنل بینک کو گرفتار کرلیا گیا

 نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا سمیت 5افراد کو ضمانت منسوخ ہونے کے بعدگرفتار کرلیا گیا،سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت منسوخ کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیاتھا۔نیب نے سابق صدر نیشنل بینک علی رضا، 2 ریجنل چیفس اور جی ایم بنگلادیش کو گرفتارکر لیاہے،ریفرنس میں 16 ملزمان نامزد ہیں، جبکہ 7 بنگلادیشی […]

کراچی سینٹرل جیل میں کارروائی، بڑی تعداد میں جہادی لٹریچر برآمد

کراچی سینٹرل جیل میں کارروائی، بڑی تعداد میں جہادی لٹریچر برآمد

کراچی: سینٹرل جیل میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران بڑی تعداد میں جہادی لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے کے بعد شروع ہونے والا یہ آپریشن چار گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران 100 سے زائد ریپڈ رسپانس فورس کے […]

اسحاق ڈار استعفیٰ دیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارش

اسحاق ڈار استعفیٰ دیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارش

اسلام آباد: ملک اور جمہوریت کے مفاد میں وزیر خزانہ عہدہ چھوڑ دیں: سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر فتح حسینی کا مشورہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے استعفے کی سفارش کر دی۔ سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر فتح حسینی نے مشورہ دیا کہ ملک اور جمہوریت کے مفاد […]

بے نظیر بھٹو قتل کیس؛ آصف زرداری کی تمام اپیلیں سماعت کے لیے منظور

بے نظیر بھٹو قتل کیس؛ آصف زرداری کی تمام اپیلیں سماعت کے لیے منظور

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں عدالتی فیصلے کے خلاف آصف علی زرداری کی تمام اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرلی ہیں۔ جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے  راولپنڈی ڈویژن بنچ نے کی، پیپلزپارٹی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے […]

14 علماء اور خطبا پر اسلام آباد میں داخلے پر پابندی

14 علماء اور خطبا پر اسلام آباد میں داخلے پر پابندی

اسلام آباد: مقامی انتظامیہ نے محرم الحرام میں نقص امن کے خدشے کے پیش نظر مختلف مکاتب فکرکے 14علماء اور خطبا پر وفاقی دارالحکومت میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ محرم الحرام کے دوران نقص امن سے بچنے کے لیے مختلف مکاتب فکر 14 علما اور خطبا پر وفاقی دارالحکومت کی حدود میں داخل ہونے پر پابندی لگادی […]

الیکشن کمیشن کی سنگین غلطی؛ این اے 120 کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ

الیکشن کمیشن کی سنگین غلطی؛ این اے 120 کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے غلطی سے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بیلٹ پیپر پر ایک امیدورا کا انتخابی نشان ہی شائع نہیں کیا جس کی وجہ سے حلقے کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ لاہورکے حلقے 120 کے لیے ضمنی الیکشن میں ایک اوربڑی غلطی سامنے آگئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے […]

کراچی: نجی اسکول کی فیسوں میں اضافہ، والدین سراپا احتجاج

کراچی: نجی اسکول کی فیسوں میں اضافہ، والدین سراپا احتجاج

کراچی میں نجی اسکول کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین سراپا احتجاج ہوگئے، گلشن اقبال بلاک 4میں نجی اسکول کے باہر مظاہرے میں شریک والدین کا کہنا تھا کہ اسکول نے 40 فیصد فیس بڑھا دی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ روک دیا ہے۔ بچوں کے […]

ملک میں 345 جماعتیں رجسٹرڈ الیکشن لڑنے کی صرف 32 اہل

ملک میں 345 جماعتیں رجسٹرڈ الیکشن لڑنے کی صرف 32 اہل

اسلام آباد: قواعد کی رو سے انٹرا پارٹی الیکشن اور اکائونٹس کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جاسکتا: ترجمان الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں رجسٹرڈ 345 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 32 سیاسی جماعتیں اس وقت الیکشن لڑنے […]

مسلسل شکست نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے، چانڈیو

مسلسل شکست نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے، چانڈیو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں  عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل شکستوں نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے۔ آج ایک چڑا ہوا شخص تقریر کر رہا تھا،عمران قومی مسائل پر بولنے کے بجائے ذاتی […]