counter easy hit

14 علماء اور خطبا پر اسلام آباد میں داخلے پر پابندی

اسلام آباد: مقامی انتظامیہ نے محرم الحرام میں نقص امن کے خدشے کے پیش نظر مختلف مکاتب فکرکے 14علماء اور خطبا پر وفاقی دارالحکومت میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

Ban on enterence of 14 scholars and sermons in Islamabadمحرم الحرام کے دوران نقص امن سے بچنے کے لیے مختلف مکاتب فکر 14 علما اور خطبا پر وفاقی دارالحکومت کی حدود میں داخل ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ جن علما پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں حافظ محمد صدیق، مولاناالیاس گھمن، علامہ طاہر اشرف، مولاناعبدالخالق، مولانااورنگزیب فاروقی، مولانا یوسف رضوی، پیر عرفان مشہدی، مولاناخادم حسین رضوی، ڈاکٹر آصف اشرف جلالی، سید ذکر مقبول، حافظ تصدق حسین، مولانامحمد اقبال،علامہ غضنفرتونسوی اور علامہ جعفر جتوئی شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد مشتاق احمد کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یہ تمام علما آئندہ 2 ماہ تک اسلام آباد کی حدود میں نا تو داخل ہوسکیں گے اور نا ہی کسی بھی اجتماع سے خطاب کرسکیں گے۔