counter easy hit

کراچی

کراچی : گزری پولیس مقابلہ ،وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا

کراچی : گزری پولیس مقابلہ ،وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا

کراچی…..کراچی کے علاقے گزری میں گزشتہ رات مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک صورتحال اختیار کرگیا ، مقابلے میں ہلاک نوجوان زکریا جنجوعہ 20 دسمبر کو ملائشیا سے آیا تھا ۔کراچی کے علاقے گزری میں گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں ایک نوجوان زکریا جنجوعہ ہلاک ہوگیا تھا جبکہ ایک نوجوان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا […]

پشاور :بدنام زمانہ دہشتگرد اور سمگلر عباس آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا

پشاور :بدنام زمانہ دہشتگرد اور سمگلر عباس آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سے تعلق رکھنے والا بین الاقوامی سمگلر اور بدنام دہشت گرد عباس آفریدی پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم عباس آفریدی پولیس حملوں ، لسانی فسادات میں شہریوں کے قتل سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے […]

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن بحال کردی گئی

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن بحال کردی گئی

لندن……..متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کو فوری طورپربحال کردیا گیا ہے۔ایم کیو ایم کے تازہ اعلامیے میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی لندن کے تمام اراکین بشمول قائم مقام کنوینر ندیم نصرت اپنی ذمہ داریاں حسب سابق انجام دیتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ آج سہہ پہر […]

گارڈن میں پولیس کی کارروائی، کنٹینرز کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

گارڈن میں پولیس کی کارروائی، کنٹینرز کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

کراچی…….کراچی کے علاقے گارڈن سے پولیس نے کنٹینروں کو لوٹنے اور رقم گینگ وار لیڈروں کو دینے والا گروہ گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کنٹینروں سے مختلف اشیاء کو چوری کرنے اور پورے کنٹینزز کو لوٹنے والے گروہ کے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان شیر ولی،صدیقی،کاشف اور شاہد کنٹینروں سے لوٹنے […]

براہیم حیدری سےاغواء ہونیوالی خاتون،پولیس آپریشن کے بعد بازیاب

براہیم حیدری سےاغواء ہونیوالی خاتون،پولیس آپریشن کے بعد بازیاب

کراچی………کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے خاتون کے اغوا کی جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ پولیس نے خاتون کو ابراہیم حیدری سے بازیاب کرالیا۔ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان گھر میں گھس کر سعدیہ نامی خاتون کو اغوا کرکے […]

کراچی :آئی آئی چندریگر روڈ پر لیاری کے مکینوں کا میت سمیت احتجاج

کراچی :آئی آئی چندریگر روڈ پر لیاری کے مکینوں کا میت سمیت احتجاج

کراچی …..کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر لیاری کے مکینوں کا احتجاج جاری ہے۔ لیاری کے مکینوں نے کلاکوٹ میں قتل کیے گئے دکاندار کی میت سمیت گینگ وار کے ملزمان کے خلاف دھرنا دیا ہے، مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔کلاکوٹ کے مکین ایمبولینس میں مقتول دکاندار کی میت کو رکھ کراحتجاج […]

گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج زمزمہ پر سیکریٹری تعلیم کا چھاپا

گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج زمزمہ پر سیکریٹری تعلیم کا چھاپا

کراچی…….موسم سرما کی تعطیلات کے بعد طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی غیر حاضر رہے۔ کراچی میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج زمزمہ پر سیکریٹری تعلیم سندھ نے چھاپا مارا ،27 میں سے صرف 5 اساتذہ حاضر پائے گئے۔نئے سال کے پہلے دن موسم سرما کی تعطیلات کے بعدتعلیمی اداروں میں طلبا کی تعداد تو کم […]

پاکستانیوں کی اکثریت اپنی زندگی سے خوش، گیلپ سروے

پاکستانیوں کی اکثریت اپنی زندگی سے خوش، گیلپ سروے

کراچی…… 2015ءپاکستانی عوام کے لیے کیسا رہا؟ کیا وہ اس سے خوش ہیں اور نئے سال سے کتنے پرامید ہیں؟ اس کا اندازہ گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں لگایا جاسکتا ہے۔ جس میں چاروں صوبوں سے 1 ہزار افراد نے حصہ لیا۔حالانکہ پاکستانی عوام بہت سی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں مگر جب بات […]

کراچی کےنجی اسکولوں نے سرکاری احکامات ہوا میں اڑُادیے

کراچی کےنجی اسکولوں نے سرکاری احکامات ہوا میں اڑُادیے

کراچی…. کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں، صوبائی محکمہ تعلیم کے یکم جنوری سے اسکول کھولنے کے احکاما ت کو نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا جبکہ سرکاری اسکولوں میں بھی طلباء کی حاضری انتہائی کم رہی۔محکمہ تعلیم سندھ نے یکم جنوری سے اسکول کھولنے کے احکامات جاری کیے […]

مودی کادورہ پاکستان مثبت لیاجائے,مولاناعبدالغفورحیدری

مودی کادورہ پاکستان مثبت لیاجائے,مولاناعبدالغفورحیدری

شکارپور(رپورٹ:فیاض حسین میمن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورجمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ نریندر مودی کاوزیراعظم نوازشریف کی نواسی کی شادی میں شرکت سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتمادکافضاقائم ہواہے ،اس سے یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ دونوں ملکوں میں پائی جانے والی کشیدگی کاخاتمہ ہوگااورسرحدی معاملات اورتنازع کشمیرمیں پیش رفت ہوگا،مودی […]

سندھ اسمبلی کی قرارداد کا وفاق کو احترام کرنا چاہیے تھا،وزیراعلی سندھ

سندھ اسمبلی کی قرارداد کا وفاق کو احترام کرنا چاہیے تھا،وزیراعلی سندھ

اسلام آباد …..وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں کہا ہے کہ وفاق کو سندھ اسمبلی کی قرارداد کا احترام کرنا چاہیے تھا۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نےوزیراعظم سے شکوہ کیا کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق کی مداخلت صوبائی خود مختاری کے خلاف ہے۔وزیر اعظم نے رینجرز کے اختیارات […]

ایم کیوایم کےرہنما عامرخان کوبیرون ملک جانےکی اجازت

ایم کیوایم کےرہنما عامرخان کوبیرون ملک جانےکی اجازت

کراچی ……..انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے عامر خان نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور11جنوری تک واپس آنے اور 20لاکھ روپے کےذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ایم کیو ایم رہنما عامر خان نےعدالت […]

آرٹیکل147میں لکھا ہےصوبہ مشروط اختیاردےسکتاہے ،چانڈیو

آرٹیکل147میں لکھا ہےصوبہ مشروط اختیاردےسکتاہے ،چانڈیو

کراچی……وفاقی حکومت نےسندھ میں رینجرز کومکمل اختیارات کے ساتھ 60 دن کی توسیع دے دی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے سمری مسترد کردی ہے۔ سندھ حکومت برہم ہے اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 147 میں لکھا ہے کہ صوبہ مشروط یا غیر مشروط اختیار دے سکتا ہے۔ سندھ […]

مون گارڈن کیس: ایس ایس پی کی رپورٹ ریکارڈ کا حصہ قرار

مون گارڈن کیس: ایس ایس پی کی رپورٹ ریکارڈ کا حصہ قرار

کراچی…….سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع مون گارڈن کیس میں ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ رکارڈ کا حصہ قرار دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں مون گارڈن کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مون گارڈن پراجیکٹ میں 186 فلیٹس […]

اشتعال انگیز تقاریر، الطاف حسین اور دیگر رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ

اشتعال انگیز تقاریر، الطاف حسین اور دیگر رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ

کراچی…….کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد اور رہنما فاروق ستار اور وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان کے 2 جنوری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ملزمان پر ملک مخالف اور اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر میں […]

سمندری حدود کی خلاف ورزی، 66بھارتی ماہی گیر گرفتار

سمندری حدود کی خلاف ورزی، 66بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی…….میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 66 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی 10 لانچیں تحویل میں لے لیں۔ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے شکار کرنے والے 66 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر […]

دہشتگرد عثمان عرف حمزہ باباکے دوران تفتیش اہم انکشافات

دہشتگرد عثمان عرف حمزہ باباکے دوران تفتیش اہم انکشافات

کراچی…….سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تحریک طالبان البدرگروپ کے دہشتگرد عثمان عرف حمزہ بابانے اہم انکشافات کئے ہیں۔انکشافات میںاس نے بتایا کہ شراب کی دکانوں، جوئے کے اڈوں اور سینما گھروں پر حملے کی منصوبہ بندی 2011 میں کی گئی ،اسی سال دہشتگردی کی وارداتو ں میں دیسی ساختہ ٹائم ڈیوائس کا بھی […]

اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات آج سےشروع

اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات آج سےشروع

کراچی……سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغازپیر 21دسمبرسےہوگیا ہے۔ یہ تعطیلات 10 روز تک جاری رہیں گی اور جمعہ یکم جنوری 2016 ء سے سرکاری تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے ۔نجی اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام اتوار 3جنوری کو ہوگا […]

پیپلز پارٹی کیخلاف سیاسی جماعتوں کا اتحاد کامیابی حاصل نہ کرسکا

پیپلز پارٹی کیخلاف سیاسی جماعتوں کا اتحاد کامیابی حاصل نہ کرسکا

کراچی…….سال 2015 میں پیپلز پارٹی کی مخالف سیاسی جماعتوں نے کئی بار اتحاد بنانے کی کوشش کی مگر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی،کبھی چودھری شجاعت نے لیگیوں کو ملانے کی مہم چلائی تو کبھی اپوزیشن جماعتون نے گرینڈ آلائنس بنانے کی ٹھانی مگر بات پریس کانفرنسوں سے آگے نہ بڑھ سکی۔ سیاسی جماعتوں کی […]

کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی،شہریوں کی سکٹ پریشانی کا سامنا

کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی،شہریوں کی سکٹ پریشانی کا سامنا

کوئٹہ……کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار ہے،ایسے میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔وادی کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں سرد موسم میں سوئی گیس کے بغیر گزارہ ممکن نہیں ، لیکن کوئٹہ میں کہیں گیس بالکل غائب ہے تو کہیں پریشر انتہائی کم ہے ۔گیس نہ ہونے […]

ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، اسسٹنٹ ایکسائز آفیسر کیخلاف مقدمہ درج

ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، اسسٹنٹ ایکسائز آفیسر کیخلاف مقدمہ درج

کراچی……کراچی میں ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ اور اسسٹنٹ ایکسائز آفیسر پراپرٹی ریاض جوکھیو کے خلاف پلاٹ خالی کرانے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی جی ایکسائز شبیر احمد شیخ اور اسسٹنٹ ایکسائز آفیسر پراپرٹی ریاض جوکھیو کے خلاف مقدمہ شیرشاہ تھانے میں عدالت کے حکم پر درج کیا […]

ڈاکٹرعاصم کیس کے سرکاری وکیل کو تبدیل کردیاگیا

ڈاکٹرعاصم کیس کے سرکاری وکیل کو تبدیل کردیاگیا

کراچی…….ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کے سہولت کار ہونے کے مقدمے میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرکو تبدیل کردیاگیا، مشتاق جہانگیری کی جگہ نثار احمد درانی اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے ذرائع حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹرتبدیل کردیاگیا۔اسپیشل پراسیکیوٹرمشتاق جہانگیری کوہٹا کر ان کی جگہسینئروکیل نثار احمد درانی […]