counter easy hit

ڈاکٹرعاصم کیس کے سرکاری وکیل کو تبدیل کردیاگیا

Asim case prosecutors were changed

Asim case prosecutors were changed

کراچی…….ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کے سہولت کار ہونے کے مقدمے میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرکو تبدیل کردیاگیا، مشتاق جہانگیری کی جگہ نثار احمد درانی اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے
ذرائع حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹرتبدیل کردیاگیا۔اسپیشل پراسیکیوٹرمشتاق جہانگیری کوہٹا کر ان کی جگہسینئروکیل نثار احمد درانی کو اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پراسیکیوٹر کی تبدیلی کی منظوری دی،نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔مشتاق جہانگیری نے پراسیکیوٹر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔