counter easy hit

کراچی کےنجی اسکولوں نے سرکاری احکامات ہوا میں اڑُادیے

Karachi kynjy government orders schools

Karachi kynjy government orders schools

کراچی…. کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں، صوبائی محکمہ تعلیم کے یکم جنوری سے اسکول کھولنے کے احکاما ت کو نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا جبکہ سرکاری اسکولوں میں بھی طلباء کی حاضری انتہائی کم رہی۔محکمہ تعلیم سندھ نے یکم جنوری سے اسکول کھولنے کے احکامات جاری کیے لیکن نجی اسکولوں نے من مانی کرتے ہوئے چار جنوری سے اسکول کھولنے کا اعلان کیاجبکہ سرکاری اسکول آج سے کھل گئے لیکن بچوں کا شاید اسکول جانے کاموڈ نہیں تھا اسی لیے پہلے دن بڑی تعداد میں طلباء غیر حاضر رہے اور جو آئے بھی تو ان کا اسکول میں دل نہ لگا۔۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں کو تعطیلات سے متعلق کوئی سرکلر جاری نہیں کیاگیا جسکے باعث طلباء کنفیوژن کا شکار ہوگئے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ کی تعطیلات کے بعد طلبا کو روٹین میں لانے میں وقت لگتا ہے امید ہے وہ پیر سے باقاعدہ اسکول آنے شروع ہوجائیں گے۔نئے سال کا پہلا دن طلبا نے چھٹی منا کر گزارا۔ محکمہ تعلیم کے اسکول کھولنے کے احکامات جاری ہونے کے باوجود نجی اسکول بند رہے جبکہ گورنمنٹ اسکولوں میں طلبا کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔