counter easy hit

اشتعال انگیز تقاریر، الطاف حسین اور دیگر رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ

 Hussain and other leaders of the warrant

Hussain and other leaders of the warrant

کراچی…….کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد اور رہنما فاروق ستار اور وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان کے 2 جنوری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ملزمان پر ملک مخالف اور اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کار ہونے کے الزام میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کے خلاف 9 مقدمات کا چالان پیش کیا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے کیس میں مفرور ملزمان کے 2 جنوری کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔مفرور ملزمان میں ایم کیو ایم قائد ، نامزد میئر وسیم اختر، فاروق ستار، رشید گوڈیل ، خوش بخش شجاعت سمیت 200 رہنما اور کارکنان شامل ہیں۔ملزمان ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کے خلاف ضلع شرقی کے 23 تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن میں سے 9 مقدمات کا چالان پیش کیاگیا تھا۔رؤف صدیقی تمام 23 مقدمات میں ضمانت پر رہا ہیں۔