counter easy hit

کراچی : گزری پولیس مقابلہ ،وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا

Karachi: Police passed, Malik takes notice

Karachi: Police passed, Malik takes notice

کراچی…..کراچی کے علاقے گزری میں گزشتہ رات مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک صورتحال اختیار کرگیا ، مقابلے میں ہلاک نوجوان زکریا جنجوعہ 20 دسمبر کو ملائشیا سے آیا تھا ۔کراچی کے علاقے گزری میں گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں ایک نوجوان زکریا جنجوعہ ہلاک ہوگیا تھا جبکہ ایک نوجوان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا ۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق اب سامنےآیا کہ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا جانے والا زکریا طالبعلم تھا اور 20 دسمبر کو ملائشیا سے آیا تھا۔جیو نیوز نے زکریا کے پاسپورٹ کی کاپی حاصل کرلی۔ جس کے مطابق زکریا اسٹوڈیٹ ویزے پر 2 جون 2015 کو ملائیشیاگیا تھا ۔دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہزکریا اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، اور اس کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے۔