counter easy hit

وزیر مملکت کیڈ نے اسلام آباد میں دفعہ 144 کی دھجیاں بکھیر دیں

وزیر مملکت کیڈ نے اسلام آباد میں دفعہ 144 کی دھجیاں بکھیر دیں

اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس کی دھجیاں بکھیر دیں۔ وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا۔ اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے سوہان میں سوئی گیس کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر منعقد کئے گئے جلسے سے وزیر مملکت کیڈ طارق […]

پرویز رشید کو قومی سلامتی کے منافی خبر روکنا چاہیے تھی: چودھری نثار

پرویز رشید کو قومی سلامتی کے منافی خبر روکنا چاہیے تھی: چودھری نثار

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ جھوٹی خبر گھڑنے والے کو عوام کے سامنے بے نقاب ہونا چاہیے۔ پرویز رشید کو قومی سلامتی کے منافی خبر روکنا چاہیے تھی۔ سیاسی اور عسکری قیادت میں تلخ کلامی کی بات سراسر جھوٹ ہے۔ اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا متنازع خبر اور دھرنے […]

پولیس نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کرنے کیلئے فہرست تیار کر لی

پولیس نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کرنے کیلئے فہرست تیار کر لی

اسلام آباد میں وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے لئے فہرست تیار کر لی۔ فہرست یس اردو نیوز نے حاصل کر لی۔ اسلام آباد:( یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ فہرست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر […]

وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا، وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا : پرویز رشید

وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا، وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا : پرویز رشید

 پرویز رشید نے کہا کہ وزارت قیادت کی امانت تھی ، نہیں رہی تو کوئی فرق نہیں پڑا لاہور : سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا، وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا ،کوئی ایسی بات یاعمل نہیں کیا جس پر ندامت ہو […]

پی ٹی آئی کو اسلام آباد کے ڈیموکریسی پارک میں احتجاج کی اجازت

پی ٹی آئی کو اسلام آباد کے ڈیموکریسی پارک میں احتجاج کی اجازت

عدالت نے دھرنے سے متعلق تمام درخواستیں نمٹاتے ہوئے پی ٹی آئی کو ہدایت کی کہ پریڈ گرائونڈ کے سوا کسی اور مقام پر احتجاج نہ کریں اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو ڈیمو کریسی پارک میں دھرنا دینے کی اجازت دے دی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی […]

پنجاب پولیس کا صوبے بھر میں کریک ڈاون، تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکن زیرحراست

پنجاب پولیس کا صوبے بھر میں کریک ڈاون، تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکن زیرحراست

پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں کریک ڈاون کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا جبکہ کئی رہنما روپوش ہو گئے۔ لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاریوں […]

کارکن تیاری کریں ہم لڑیں گے: عمران خان

کارکن تیاری کریں ہم لڑیں گے: عمران خان

عمران خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن سے جھوٹی جمہوریت بے نقاب ہو گئی ہے اسلام آباد (یس اردو نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف 2018 بہت دور ہے اس سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے ۔ بنی گالہ میں میڈیا […]

کشتیوں کے ذریعےآسٹریلیا آنےوالے مہاجرین پر تا عمر پابندی

کشتیوں کے ذریعےآسٹریلیا آنےوالے مہاجرین پر تا عمر پابندی

آسٹریلوی حکومت نے کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے تمام مہاجرین پر ایک قانونی ترمیم کے ذریعے تا عمر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بُل کی قدامت پسند حکومت نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے ترک وطن سے متعلق ملکی قانون […]

یس اردو نیوز کا اعزاز، آصفہ بھٹو زرداری کا ’یس اردو نیوز‘ کی خبر پر پسندیدگی کا اظہار

یس اردو نیوز کا اعزاز، آصفہ بھٹو زرداری کا ’یس اردو نیوز‘ کی خبر پر پسندیدگی کا اظہار

اسلام آباد(ایس ایم حسنیں)  یس اردو نیوز کا بہترین رپورٹنگ کا اعزاز، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای کی ہمشیرہ اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی دختر جناب آصفہ بھٹو زرداری کا ’یس اردو نیوز‘ کی خبر پر پسندیدگی کا اظہار۔ محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹر کے ذریعے اس امر کا […]

آرمی چیف نے نومبر میں عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا، نئے آرمی چیف کیلئے نام فائنل ہو چکا

آرمی چیف نے نومبر میں عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا، نئے آرمی چیف کیلئے نام فائنل ہو چکا

اسلام آباد (ایس ایم حسنین)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے چیف کہہ رہے ہیں جب ان کی مدت نومبر میں ختم ہو جاتی ہے کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں گے کے ساتھ، اعلی عہدہ کے لئے وزیر اعظم جو فیصلہ کرتا ہے وہ نافذ العمل ہو جاتا ہے ۔وزیر اعظم اور ایک اعلی […]

فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ نے اجے دیوگن کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ نے اجے دیوگن کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘  نے تمام تر مشکلات کے باوجود اجے دیوگن کی فلم ’’شیوے‘‘ کو باکس آفس پر مات دے دی۔ بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپورکی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان کے باعث  انتہاپسندوں نے فلم کی نمائش روکنے اور سنیما مالکان کی […]

’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں شاہ رخ کے جلوہ گر ہونے پر آتش بازی

’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں شاہ رخ کے جلوہ گر ہونے پر آتش بازی

ممبئی: شاہ رخ خان نے قریبی دوست کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں بھی ایک منفرد کردار ادا کیا ہے اور رپورٹس کے مطابق وہ اس فلم میں ایشوریا رائے کے سابق شوہر کے کردار میں نظر آئے۔ شاہ رخ خان کے اس سین کا ان کے مداحوں میں کافی چرچا تھا اور […]

نوجوان فلم میکرز ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے کامیاب فلمیں بنا رہے ہیں، میرا

نوجوان فلم میکرز ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے کامیاب فلمیں بنا رہے ہیں، میرا

لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ حاسد ہوتے ہیں اورمجھے بدنام کرنے کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ میں کسی ٹی وی پروگرام میں کام کروں یا فلم میں دکھائی دوں۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ مخالفین ٹی وی چینلزکے پروگراموں میں بیٹھ کرمیرا تذکرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ نہ […]

ودیا بالن نے کس کی فلم کے خوف سے اپنی فلم نمائش کی تاریخ آگے بڑھائی؟

ودیا بالن نے کس کی فلم کے خوف سے اپنی فلم نمائش کی تاریخ آگے بڑھائی؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘  سے باکس آفس مقابلے میں ناکامی کے ڈرسے فلم ’’کہانی 2‘‘ کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھادی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اورشاہ رخ خان کی فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘ اورودیا بالن کی فلم ’’کہانی 2‘‘ 25 نومبرکو ایک […]

چنیوٹ میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

چنیوٹ میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

چنیوٹ: سرگودھا روڈ پر 2 ڈمبروں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چنیوٹ میں سرگودھا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث 2 ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے […]

بھارتی فورسزکی آج پھرورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، 4 شہری زخمی

بھارتی فورسزکی آج پھرورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، 4 شہری زخمی

سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی جانب سے آج ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہو گئے تاہم پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے […]

پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی، آصف زرداری

پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی، آصف زرداری

لندن: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ لندن میں رحمان ملک نے آصف  زرداری سے ملاقات کی جس میں سیکورٹی لیکس کے معاملے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی جب کہ دونوں رہنماوٴں نے […]

نواز شریف کے دن ختم ہو چکے ایک چوہا پکڑا گیا اور اب باقیوں کی باری ہے، عمران خان

نواز شریف کے دن ختم ہو چکے ایک چوہا پکڑا گیا اور اب باقیوں کی باری ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون ہے اس لئے تمام کارکن رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے ہر صورت بنی گالہ پہنچیں جب کہ قومی سلامتی کی خبر لیک کرنے پر پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ بنی گالہ میں میڈیا سے بات […]

حریت رہنما یاسین ملک کو سینٹرل جیل سری نگر سے رہا کر دیا گیا

حریت رہنما یاسین ملک کو سینٹرل جیل سری نگر سے رہا کر دیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو سینٹرل جیل سری نگر سے رہا کر دیا۔ سری نگر:  کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے 3 ماہ سے زائد قید میں رکھنے کے بعد حریت رہنما یاسین ملک کو سینٹرل جیل سری نگر سے رہا کر دیا۔ حریت رہنما یاسین […]

عمران خان کی تمام کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت

عمران خان کی تمام کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت

کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کیخلاف دو نومبر کو وہیں سے احتجاج کیلئے نکلیں گے :میڈیا سے گفتگو بنی گالہ: چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان نے تمام کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں […]

دو نومبر کے احتجاج کیلئے تیاریاں مکمل ، پی ٹی آئی کارکنوں کے جوش میں اضافہ

دو نومبر کے احتجاج کیلئے تیاریاں مکمل ، پی ٹی آئی کارکنوں کے جوش میں اضافہ

کھلاڑیوں نے صبح ڈنڈ بیٹھکیں نکالیں ، کارکنوں کیلئے تگڑا ناشتہ تیار کیا گیا ، کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں حکومت کیخلاف نعرے بازی کی بنی گالہ : بنی گالہ پر کپتان کے کھلاڑیوں نے آج بھی وارم اپ کیا ، رات آرام کے بعد صبح ہوتے ہی پی ٹی آئی کارکن جوش میں آگئے […]

ملتان: سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

ملتان: سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

ملتان میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور چار دہشت گرد مارے گے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملتان:  ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے خانیوال کے قریب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ […]

سرل المیڈا سے پنجاب حکومت کی کئی اہم شخصیات کے رابطوں کا انکشاف

سرل المیڈا سے پنجاب حکومت کی کئی اہم شخصیات کے رابطوں کا انکشاف

صحافی سرل المیڈا کا رانا ثناء اللہ، اعزاز چودھری اور آئی جی پنجاب سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، انکوائری میں تینوں کی طلبی کا امکان ہے۔ اسلام آباد:  خبر دینے والے صحافی سرل المیڈا سے سیکرٹری خارجہ اور پنجاب حکومت کی کئی اہم شخصیات کے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کمیٹی ان تمام شخصیات […]

عمران خان آج نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

عمران خان آج نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج (اتوار) کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ کپتان موٹروے کے قریب پارٹی کے کیمپ آفس کا بھی دورہ کریں گے۔ اسلام آباد:  خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ چیئرمین عمران خان اتوار کی صبح نوشہرہ جائیں گے جہاں وہ دوپہر […]