counter easy hit

صنعتکار اور تاجر برادری نے گیس ٹیرف میں اضافہ مسترد کردیا

صنعتکار اور تاجر برادری نے گیس ٹیرف میں اضافہ مسترد کردیا

ملک کی صنعتکار اور تاجر برادری نے گیس ٹیرف میں حالیہ اضافے کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں گیس ،سب سے زیادہ مہنگی پاکستان میں ہوئی ، اس کے موجودہ نرخوں پر کاروبار ممکن نہیں رہا، حکومت یہ اضافہ واپس لے ۔ سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں […]

پاکستان ہاکی ٹیم آج رات ملائیشیا روانہ ہوگی

پاکستان ہاکی ٹیم آج رات ملائیشیا روانہ ہوگی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم آج رات ملائیشیا روانہ ہوگی، کپتان محمد عرفان سفری کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ نہیں جاسکیں گے،وہ دو روز بعد کوالالمپور روانہ ہوں گے۔ کراچی میں جاری پاکستان ہاکی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ ختم ہوگیا، پاکستان ٹیم 20اکتوبر سے شروع […]

کراچی: 3 روز میں دوسرے پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ

کراچی: 3 روز میں دوسرے پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ

نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل منور جمال کو قتل کردیا، یہکراچی میں تین روز میں دوسرے پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ ہے،مقتول کوثر نیازی کالونی میں واقع اپنے گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلا تھا ۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے تین خول […]

پیپلز پارٹی ریلی ،کراچی میں ٹریفک پلان جاری

پیپلز پارٹی ریلی ،کراچی میں ٹریفک پلان جاری

ٹریفک پولیس نے اتوار کو پیپلز پارٹی کی سلام شہداء ریلی کے موقع پر کراچی میں ٹریفک پلان جاری کردیا ہے ۔ شہریوں کومتبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کی 16 اکتوبر کو سلام شہداء ریلی بلاول ہاؤس، بوٹ بیسن مائی کلاچی ،آئی سی آئی چوک، ککری گراؤنڈ ،لی مارکیٹ […]

مقبوضہ کشمیر کو غیر فوجی علاقہ قرار دیا جائے، صدرممنون

مقبوضہ کشمیر کو غیر فوجی علاقہ قرار دیا جائے، صدرممنون

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہونے میں زیادہ دیر نہیں رہ گئی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کو غیرفوجی علاقہ قراردیا جائے،سیاسی قیدیوں کو رہا کیا اور کرفیو ختم کیا جائے ۔ آزاد کشمیر قانو ن ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے […]

اسکوائش چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ،10 ممالک شریک

اسکوائش چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ،10 ممالک شریک

بارہویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئن شپ کا آغاز اسلام آباد میں ہو گیا جو 22اکتوبر تک جاری رہے گی، دنیا کے 10ممالک سے اسکواش کے 15 کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ سیکرٹری پاکستان اسکوائش فیڈریشن عامر نواز اور کموڈور خالد پرویز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 22اکتوبر تک جاری رہنے […]

جنوبی کوریا : بس کو آگ لگ گئی، 10 افراد ہلاک

جنوبی کوریا : بس کو آگ لگ گئی، 10 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں ریٹائرڈ افراد کی ایک بس کو آگ لگنے سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بس کو آگ اُلسان شہر کے نزدیک سے گزرنے والی بڑی شاہراہ پر لگی۔ پولیس نے بس کے بچ جانے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس بس پر کُل انیس مسافر […]

اسٹیج اداکارہ ثناء بٹ پر تشدد،ساتھی اداکارکیخلاف مقدمے کا حکم

اسٹیج اداکارہ ثناء بٹ پر تشدد،ساتھی اداکارکیخلاف مقدمے کا حکم

لاہورکی مقامی عدالت نےاسٹیج اداکارہ ثناء بٹ کی درخواست پرپولیس کو حکم دیا ہےکہ ثناءبٹ کے ساتھی اداکار آصف اقبال کے خلاف تشدداور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہوراعجاز احمد بوسال نے اداکارہ ثنا بٹ کی درخواست پر سماعت کی،ثناء بٹ نے الزام لگایا کہ […]

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور روانہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور روانہ

  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور روانہ ہو گئے ۔ عمران خان 30 اکتوبر کے حوالے سے تقریبات میں اسلام آباد میں طے شدہ تاریخی احتجاج کے مختلف امور پر بات کریں گے ۔ عمران خان بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لاہور روانہ ہوئے ۔وہ مقامی ہوٹل میں انصاف پروفیشنلز فورم کے زیر […]

راولپنڈی فائرنگ کےتمام ملزمان گرفتار کرلئے گئے

راولپنڈی فائرنگ کےتمام ملزمان گرفتار کرلئے گئے

محکمہ صحت پنجاب کےترجمان کاکہناہےکہ بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں فائرنگ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرکےتمام ملزموں کو گرفتار کیاجاچکاہے۔ حکومت کی جانب سے فوری اورمؤثر کارروائی کے بعد وائی ڈی اے کی جانب سے ہڑتال کا جواز نہیں رہتا۔ لاہورسےجاری بیان میں ترجمان محکمہ صحت پنجاب نےکہاکہ بے نظیر […]

مبینہ سرجیکل اسٹرائیک،بھارتی فوج کی پارلیمنٹ کمیٹی کو بریفنگ تماشابن گئی

مبینہ سرجیکل اسٹرائیک،بھارتی فوج کی پارلیمنٹ کمیٹی کو بریفنگ تماشابن گئی

بھارتی ڈی جی ایم اوز کے بیان کے بعد بالآخر بھارتی فوج نے پہلی باراپنے ارکان پارلیمنٹ کو مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کی کہانی سنا ہی د ی لیکن اپنی شرائط پر کہ جو کہیں گے، وہ سنا جائے گا،سوال نہیں کیا جائے گا۔ وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت نے کمیٹی کوایک […]

شیخوپورہ ، سلطان پورہ میں گیس سلنڈروں کی دکان میں آتشزدگی

شیخوپورہ ، سلطان پورہ میں گیس سلنڈروں کی دکان میں آتشزدگی

شیخوپورہ کے علاقے سلطان پورہ میں سلنڈروں کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی ،دکان میں رکھے گیس سلنڈر پھٹتے رہے ، سارا سامان راکھ ہونے کے ساتھ قریب کھڑی چار گاڑیاں اور دو رکشے بھی جل گئے۔ صبح سویرے اچانک آگ کے باعث دکان میں رکھے گیس سلنڈر دھماکوں سے پھٹتے رہے جس سے علاقے […]

گرین ہاؤس گیسزکا اخراج محدود کرنے پرعالمی سمجھوتا طے پاگیا

گرین ہاؤس گیسزکا اخراج محدود کرنے پرعالمی سمجھوتا طے پاگیا

زمین کے ماحول کے تحفظ کے لیے 150 سے زیادہ ملکوں کے درمیان ہائیڈروفلورو کاربن یعنی گرین ہاؤس گیسز کو محدود کرنے کامعاہدہ طے پاگیا ہے۔ روانڈاکے شہر کیگالی میں ہونے والےاجلاس میں شریک ممالک نے مونٹریال پروٹوکول میں ایک مشکل ترمیم پر بھی اتفاق کیا جس کے کے تحت ترقی یافتہ ممالک غریب ممالک […]

منی لانڈرنگ کیس کے خاتمےميں سياسی اثر ورسوخ ہوسکتا ہے،برطانوی صحافی

منی لانڈرنگ کیس کے خاتمےميں سياسی اثر ورسوخ ہوسکتا ہے،برطانوی صحافی

برطانوی صحافی اوئن بينيٹ جونز نےکہا ہے کہ متحدہ کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ ختم کرنے ميں سياسی اثر ورسوخ کا عمل دخل ہوسکتا ہے۔ بانی متحدہ کے خلاف مقدمے اور ايم کيوايم پرکئی برسوں سے تحقيق کرنے والے برطانوی صحافی اوئن بینیٹ جونز نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں […]

مختلف شعبوں کی لاہور منتقلی: اسٹیٹ بینک کی وضاحت

مختلف شعبوں کی لاہور منتقلی: اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی،کوئی ڈپارٹمنٹ لاہور منتقل نہیں کیا جارہا ۔ آپریشنل وجوہات کی بناء پر کچھ ذیلی دفاتر منتقل ہورہے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے کھاتوں کی کنسولیڈیشن، ریونیو کی وصولی کراچی میں ہی رہے گی ۔ اسٹیٹ بینک نے مختلف ڈپارٹمنٹس کی منتقلی پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے ،اسٹیٹ بینک […]

کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان

کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان

مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ فی من کپاس سو روپے مہنگی ہوکر چھ ہزار تین سو روپے پر پہنچ گئی ۔ کاٹن جنرز فورم کے چئیرمین احسان الحق کے مطابق جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث سفید مکھی نے کپاس کی فصل کو کافی نقصان […]

اشتعال انگیز تقریر ، فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتعال انگیز تقریر ، فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے 28 مقدمات کی سماعت میں بانی ایم کیوایم اور سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیے۔ عدالت نے دو مقدمات میں پولیس فائل پیش نہ کرنے پر انسپکٹر عبدالواسع جوکھیو اور انسپکٹر اصغر […]

یمن میں فائربندی،برطانیہ سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرائے گا

یمن میں فائربندی،برطانیہ سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرائے گا

برطانیہ اقوام متحدہ کی یمن میں فائربندی کے لیے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد جمع کرائے گا۔ اقوام متحدہ میں تعینات برطانوی سفیر میتھیو ریکوفٹ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اس قرارداد میں مطالبہ کیا جائے گا کہ یمن میں فریقین فوری فائربندی کریں اور سیاسی عمل کے ذریعے تنازع کو حل […]

بھارت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے گریز کیا،وزیر اعظم

بھارت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے گریز کیا،وزیر اعظم

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے ،بھارت نے ہمیشہ اس مسئلے پر بات کرنے سے گریز کیا، بھارت مسئلہ کشمیر پر مخلص ہے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے باکو میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان […]

پاکستان میں آج انڈوں کا عالمی دن منا یا جارہا ہے

پاکستان میں آج انڈوں کا عالمی دن منا یا جارہا ہے

پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج انڈوں کا عالمی دن منا یا جارہا ہے لاہو ر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا کہ 15اکتوبر کو پوری دنیا میں انڈوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، پہلی بار […]

پاکستان میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوئی،وزارت پانی و بجلی

پاکستان میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوئی،وزارت پانی و بجلی

وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ اس بات کی تائید آئی ایم ایف نے بھی کر دی کہ پاکستان میں بجلی فراہمی کی صورت حال بہتر ہوئی ۔ لوڈ شیڈنگ میں کمی اور پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں پر قابو پایا گیا ۔ وزارت پانی وبجلی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی معیشت پر […]

زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح 24.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، اسحٰق ڈار

زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح 24.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، اسحٰق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 24.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، مجموعی ذخائر میں سے 19.5 ارب ڈالر اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور 5 ارب ڈالر کمرشل بنکوں کے پاس ہیں۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انھوں اس کامیابی پر […]

قیادت قید ہے مگر تحریک آزادی کو فرق نہیں پڑا، مشعال ملک

قیادت قید ہے مگر تحریک آزادی کو فرق نہیں پڑا، مشعال ملک

لاہور: حریت رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کشمیر میں بھارت جتنے مظالم ڈھا رہا ہے کشمیری اتنے ہی جوش و جذبے سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں، وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں اچھی تقریر کی لیکن اب ان کو دنیا کے بڑے ملکوں کے تیزی سے دورے کر کے بھارت کے مظالم سے […]

فضائی آلودگی اوروٹامن ڈی کی کمی ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتی ہیں، ماہرین

فضائی آلودگی اوروٹامن ڈی کی کمی ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتی ہیں، ماہرین

ایڈنبرا: یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی اور جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ڈیمنشیا جیسے مرض کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔ ڈیمنشیا بہت سے دماغی امراض کے مجموعے کو کہتے ہیں جن میں عمر کے ساتھ ساتھ یادداشت میں کمی، معمولات انجام دینے میں دقت اور دیگر امراض شامل […]