counter easy hit

پاکستان ہاکی ٹیم آج رات ملائیشیا روانہ ہوگی

Pakistan hockey team will leave for Malaysia today night

Pakistan hockey team will leave for Malaysia today night

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم آج رات ملائیشیا روانہ ہوگی، کپتان محمد عرفان سفری کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ نہیں جاسکیں گے،وہ دو روز بعد کوالالمپور روانہ ہوں گے۔

کراچی میں جاری پاکستان ہاکی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ ختم ہوگیا، پاکستان ٹیم 20اکتوبر سے شروع ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

پاکستان ٹیم کے کپتان محمد عرفان کا پاسپورٹ کسی دوسرے ملک کے سفارتخانے سے موصول نہیں ہوا ہے ،امکان ہے، پیر یا منگل تک پاسپورٹ واپس مل جائے گا۔

پاکستان ٹیم پہلا میچ 20اکتوبر کو میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ بھارت سے مقابلہ 23اکتوبر کو ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website