counter easy hit

پیپلز پارٹی ریلی ،کراچی میں ٹریفک پلان جاری

PPP rally, the traffic plan in Karachi

PPP rally, the traffic plan in Karachi

ٹریفک پولیس نے اتوار کو پیپلز پارٹی کی سلام شہداء ریلی کے موقع پر کراچی میں ٹریفک پلان جاری کردیا ہے ۔ شہریوں کومتبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کی 16 اکتوبر کو سلام شہداء ریلی بلاول ہاؤس، بوٹ بیسن مائی کلاچی ،آئی سی آئی چوک، ککری گراؤنڈ ،لی مارکیٹ ، نیپئر روڈ، ڈینسوہال، ایم اے جناح روڈ ، نمائش ، شارع قائدین سے کارساز پہنچے گی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے ۔

کلفٹن ، ڈیفنس سے ایئر پورٹ جانے والوں کو ہینو چورنگی ، انڈسٹریل ایریا، ،شاہ فیصل کا راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شارع فیصل سے ایئر پورٹ جانے والے ایف ٹی سی برج سے کورنگی کا راستہ استعمال کریں ۔

گلشن اقبال سے کلفٹن جانے والے شہید ملت روڈ ، ہینو چورنگی کا روٹ اختیار کریں جبکہ ایئرپورٹ سے صد رجانے والے ڈرگ روڈ ، راشد منہاس روڈ ، اسٹیڈیم روڈ ، پیپلز چورنگی کا راستہ استعمال کریں۔

ایئر پورٹ سے کلفٹن اور ڈیفنس جانے والے شاہ فیصل کالونی ، کورنگی انڈسٹریل ایریا کا راستہ استعمال کریں ، ناظم آباد سے ایئر پورٹ جانے والے نیپا چورنگی ، ڈرگ روڈ کا راستہ اختیا رکریں ۔

ضیاء الدین اسپتال جانے والے سی ویو اور چائنا چورنگی کا راستہ استعمال کریں،ساؤتھ سٹی اسپتال جانے والے بحریہ انڈر پاس کا راستہ استعمال کریں ، جبکہ کلفٹن اور ڈیفنس سے جناح اسپتال جانےو الے چوہدری خلیق الزماں روڈ ، للی برج، اسکول روڈ استعمال کریں ۔

لانڈھی کورنگی سے جناح اسپتال جانے والے کورنگی روڈ، سی ایس ڈی کا راستہ استعمال کریں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website