counter easy hit

پاکستان میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوئی،وزارت پانی و بجلی

In Pakistan the situation of power supply, the Ministry of Water and Power

In Pakistan the situation of power supply, the Ministry of Water and Power

وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ اس بات کی تائید آئی ایم ایف نے بھی کر دی کہ پاکستان میں بجلی فراہمی کی صورت حال بہتر ہوئی ۔ لوڈ شیڈنگ میں کمی اور پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں پر قابو پایا گیا ۔

وزارت پانی وبجلی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی معیشت پر آئی ایم ایف رپورٹ میں پاور سیکٹر کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو دیئے جانے والے اہداف سے وصولیاں بہتر ہوئیں ۔

پاکستان کا گردشی قرضہ جو 11سے16ارب روپے ماہانہ اور 200ارب روپے سالانہ کے حساب سے بڑھ رہا تھا، 2016 میں اس میں صرف 8ارب روپے اضافہ ہوا ۔

1994سے 2004تک 20سالوں میں 10ہزار میگاواٹ سے بھی کم منصوبے لگے جبکہ صرف 2015میں12ہزار 113میگاواٹ منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری ہوئی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website