counter easy hit

جنوبی کوریا : بس کو آگ لگ گئی، 10 افراد ہلاک

South Korea: Bus fire kills 10

South Korea: Bus fire kills 10

جنوبی کوریا میں ریٹائرڈ افراد کی ایک بس کو آگ لگنے سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بس کو آگ اُلسان شہر کے نزدیک سے گزرنے والی بڑی شاہراہ پر لگی۔

پولیس نے بس کے بچ جانے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس بس پر کُل انیس مسافر سوار تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق بس کا ڈرائیور غیر ضروری انداز میں بس کو دوسری گاڑیوں سے آگے نکالنے کی کوشش میں تھا کہ وہ شاہراہ کے ایک طرف لگی حفاظتی رِیلنگ سے ٹکرا گئی۔

فوٹیج سے معلوم ہوا کہ اس ٹکر کے بعد بس کو آگ لگی تھی۔ تمام مسافر ایک کیمیکل کمپنی کے ریٹائرڈ ملازمین تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website