counter easy hit

اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں

اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں

فیصل آباد: اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پر دو مسلعح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہیں۔ معروف اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔ پولیس کے مطابق اداکارہ فیصل آباد کے منروا تھیٹر سے ہوٹل جارہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی پر 2 مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی […]

مصری سائیکل سوار عالمی فٹ بال کپ کیلئے قاہرہ سے روس روانہ

مصری سائیکل سوار عالمی فٹ بال کپ کیلئے قاہرہ سے روس روانہ

قاہرہ: مصری سائیکل سوار نے فٹبال ورلڈ کپ میں 28 سال بعد مصر کی نامزدگی کے بعد خوشی کے اظہار کے طور پر ہزاروں کلومیٹر دور روس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قاہرہ کے التحریر اسکوائر سے اپنی سائیکل پر سوار 24 سالہ محمد ابنِ نوفل نے اپنی والدہ کو خدا حافظ کہا اور ایک ایسے سفر کا […]

خلاء کا پہلا لگژری ہوٹل، ایک دن میں 16 بار سورج طلوع و غروب کا نظارہ

خلاء کا پہلا لگژری ہوٹل، ایک دن میں 16 بار سورج طلوع و غروب کا نظارہ

کیلیفورنیا: خلاء میں پہلا لگژری ہوٹل 2021ء میں مسافروں کو خوش آمدید کہنے کے لیے دستیاب ہوگا جہاں سے ایک دن میں 16 بار طلوع و غروب آفتاب کے مناظر دیکھے جاسکیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کا پہلا لگژری خلائی ہوٹل ’اُو رَو را اسٹیشن‘  زمین کی سطح سے 200 میل […]

نیب کے علیم خان کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے

نیب کے علیم خان کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے

لاہور: نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور ان کے والدین کے اثاثہ جات کی چھان بین کے لئے پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کر دیے ہیں۔ نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی بیرون ملک آف شور کمپنی ہیکسیم کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیاہے۔ نیب […]

مسافروں کو ہتھکڑی لگا کر قید میں رکھنے والا عجیب ترین ہوٹل

مسافروں کو ہتھکڑی لگا کر قید میں رکھنے والا عجیب ترین ہوٹل

لٹویا: یورپ کے ایکچھوٹے سے ملک لٹویا کے ساحلی علاقے میں واقع ہوٹل میں جدید سہولیات کے بجائے مسافروں کو ’جیل‘ کا سخت اور ناپسندیدہ ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ ہتھ کڑی، تاریک بیرکس، قیدیوں جیسا لباس، جامہ تلاشی اور تفتیش یہ سب کسی جیل کا منظر نامہ نہیں بلکہ ایک لگژری ہوٹل  کا احوال ہے جہاں ٹھہرنے کے […]

امریکی خاتون کو 60 سال قبل بھیجا گیا پوسٹ کارڈ موصول

امریکی خاتون کو 60 سال قبل بھیجا گیا پوسٹ کارڈ موصول

انڈیانا: ایک امریکی خاتون کے نام لکھا گیا پوسٹ کارڈ انہیں 60 سال بعد موصول ہوگیا ہے۔ شمالی انڈیانا کی خاتون کو یہ پوسٹ کارڈ 60 برس قبل ان کی والدہ نے شمالی کیلی فورنیا سے بھیجا تھا۔ یہ پوسٹ کارڈ ایک ہفتے قبل شیرون گونگور کو موصول ہوا جسے گوشن نامی علاقے میں واقع ایک […]

دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے، رابی پیرزادہ

دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے، رابی پیرزادہ

لاہور: معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کرفلمسازی کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے اس کے آئندہ بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکرز کی بڑی تعداد عمدہ کام کررہی ہے۔ اچھے موضوعات پرخوبصورت […]

جیل سے رہا ہوتے ہی دبنگ خان کی موج مستیاں

جیل سے رہا ہوتے ہی دبنگ خان کی موج مستیاں

ممبئی: کالے ہرن شکار کیس میں رہائی کے بعد سلمان خان نے گزشتہ روز ریس 3 کے اداکار سلیم خان  کی سالگرہ منائی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو چند روز قبل کالے ہرن شکار کیس میں جودھ پور کی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم ایک […]

عدالت کا 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا نوٹس

عدالت کا 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا نوٹس

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ٹنڈو محمد خان میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور واقعے کی ویڈیو بنانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ٹنڈو محمد خان میں بااثر افراد کی جانب سے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور as کی […]

تحریک انصاف کے رہنما کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

تحریک انصاف کے رہنما کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

ملتان: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملتان میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ میپکو کی ٹیم کی جانب سے عامر ڈوگر کی رہائش گاہ کی بجلی کا میٹر بھی کاٹ […]

سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کوچنگ میں نام بنانے کیلیے پراعتماد

سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کوچنگ میں نام بنانے کیلیے پراعتماد

لندن: سابق کرکٹر یاسر عرفات نے اب کوچنگ میں نام کمانے کو مقصد بنالیا۔ یاسر عرفان کہتے ہیں کہ میں کوالیفائیڈ لیول 3 ای سی بی کوچ ہوں جب کہ حال ہی میں زمبابوے میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں میں نے ہانگ کانگ کی ٹیم کے ساتھ کوچنگ ذمہ داری انجام دی ہے، انہوں نے […]

دورۂ انگلینڈ و آئرلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کی فٹنس جانچ آج شروع ہوگی

دورۂ انگلینڈ و آئرلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کی فٹنس جانچ آج شروع ہوگی

لاہور: پاکستان کر کٹ ٹیم کے دورئہ انگلینڈ اورآئرلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا۔ ٹوئنٹی 20 کا ہنگامہ ختم ہونے کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کی باری آ گئی ہے،  پاکستانی کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ کے دورے پر جانا ہے، جہاں کینٹ کاونٹی سے […]

عدلیہ مخالف تقاریر کیس؛ نواز شریف کے وکیل نے دو جج صاحبان پر اعتراض اٹھادیا

عدلیہ مخالف تقاریر کیس؛ نواز شریف کے وکیل نے دو جج صاحبان پر اعتراض اٹھادیا

لاہور: ہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر کو نشر ہونے سے رکوانے کی درخواست کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل نے 2 جج صاحبان پر ہی اعتراض اٹھادیا۔ جسٹس مسعود جہانگیر، جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نواز شریف اور مریم نواز […]

شام کے فوجی اڈے پر میزائل حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

شام کے فوجی اڈے پر میزائل حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

صنعاء: شام کے فوجی اڈے پر فضائی حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ شام کی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی کے بعد شام کے فوجی اڈے حمص پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ […]

بیس سال تک بیٹے کو پنجرے میں قید رکھنے والا باپ گرفتار

بیس سال تک بیٹے کو پنجرے میں قید رکھنے والا باپ گرفتار

ٹوکیو: جاپانی پولیس نے بیٹے کو لکڑی کے پنجرے میں 20 سال تک قید رکھنے پر 73 سالہ باپ کو حراست میں لے لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپانی پولیس نے 73 سالہ شخص ’یوشی تانے یاما ساکی‘ کو اپنے حقیقی بیٹے کو ایک میٹر اونچے اور دو میٹر چوڑے لکڑی کے پنجرے […]

ترجمان تحریک انصاف نے پارٹی میں چوہدری نثار کی شمولیت کی تردید کردی

ترجمان تحریک انصاف نے پارٹی میں چوہدری نثار کی شمولیت کی تردید کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے پارٹی میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی شمولیت کی تردید کردی۔ ترجمان تحریک انصاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسلم لیگ کے رہنما چوہدری نثار سے تحریک انصاف کی قیادت کی ملاقاتوں کے حوالے سے اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، چوہدری نثار سے […]

جہاں بنیادی حقوق کا استحصال ہوگا عدلیہ مداخلت کرے گی، چیف جسٹس

جہاں بنیادی حقوق کا استحصال ہوگا عدلیہ مداخلت کرے گی، چیف جسٹس

کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ جہاں بنیادی حقوق کا استحصال ہوگا وہاں عدلیہ مداخلت کرے گی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کوئٹہ رجسٹری میں اسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ بنچ میں جسٹس سجاد علی شاہ اور سید […]

نیب ریفرنسز کی سماعت؛ نوازشریف کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر میں تلخ کلامی

نیب ریفرنسز کی سماعت؛ نوازشریف کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر میں تلخ کلامی

اسلام آباد: احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت جاری ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں موجود ہیں۔ سماعت کے موقع […]

اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں حماس کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری

اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں حماس کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری

غزہ: اسرائیل فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ میں حماس کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے مرکزی دفتر کے بڑے حصے کو تباہ کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں واقع حماس کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کردی۔ بمباری سے حماس کے ہیڈ کوارٹر کے ایک حصے کو نقصان […]

قیامِ پاکستان پر جید علماء میں تاریخی مکالمے کا خلاصہ

قیامِ پاکستان پر جید علماء میں تاریخی مکالمے کا خلاصہ

اجتہادی اختلاف شرعی اصطلاح میں ایسے اختلاف کو کہا جاتا ہے جہاں اختلاف کرنے والے فریقین کے متضاد موقف حق کے قریب ہوں اور دونوں طرح سے مسلمانوں کی بھلائی سوچی جارہی ہو۔ تحریک پاکستان کے زمانے میں بھی ایک ایسا ہی مرحلہ آیا جب علماء کے ایک گروہ نے تقسیم ہند کی مخالفت کرتے […]

کرائے کی کوکھ؛ ایک حل؟

کرائے کی کوکھ؛ ایک حل؟

سنی لیون کو کون نہیں جانتا۔ انہوں نے اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر نے گزشتہ برس ایک بچی کو گود لیا تھا۔ اب ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے 5 مارچ کو سوشل میڈیا کے ذریعے کیا اور ساتھ ہی بچوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ مجھے […]

نشے میں دھت نوجوان مگرمچھوں کے تالاب میں کود گیا

نشے میں دھت نوجوان مگرمچھوں کے تالاب میں کود گیا

ہرارے: زمبابوے میں شادی کی تقریب کے دوران ایک نوجوان نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر مگرمچھوں کے تالاب میں چھلانگ لگالی اسے بڑی مشکل سے بچایا گیا تاہم وہ اپنے ایک بازو سے محروم ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کولِن ملر نامی نوجوان نشے میں مدہوش تھا، وہ قریبی شراب خانے میں گھسا اور اپنی قمیص اتار کر وہاں کی […]

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رمیش کمار کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رمیش کمار کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان

اسلام آباد: عمران خان کوگھر آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ اگرقائداعظم جیسا شخص پارٹی تبدیل کرسکتا ہے تومجھ جیسا شخص کیوں نہیں؟ آج کا دن میرے لیے بہت اہم دن ہے۔ اقلیت برادری کے35 لاکھ ووٹ ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلسوں میں کہا […]

ہزاروں کشمیریوں کی رکاوٹیں توڑ کر شہید مصور وانی کی نماز جنازہ میں شرکت

ہزاروں کشمیریوں کی رکاوٹیں توڑ کر شہید مصور وانی کی نماز جنازہ میں شرکت

سری نگر: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران نہتے کشمیری نوجوان مصور احمد وانی کو شہید کردیا تھا جن کی نمازِ جنازہ آج ادا کردی گئی۔ مصور احمد وانی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا گیا۔ نمازجنازہ میں شرکت سے روکنے کیلیے […]