counter easy hit

نیب کے علیم خان کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے

لاہور: نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور ان کے والدین کے اثاثہ جات کی چھان بین کے لئے پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کر دیے ہیں۔

Postal to Punjab's Deputy Commissioners for investigate the of Aleem Khanنیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی بیرون ملک آف شور کمپنی ہیکسیم کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیاہے۔ نیب لاہور نے علیم خان کے بعد ان کی اہلیہ، والد اور والدہ کے اثاثوں کی بھی چھان بین شروع کر دی ہے۔ نیب لاہور نے علیم خان اور ان کے قریبی عزیز و اقارب کے اثاثہ جات کی چھان بین کے لئے پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے بھجوائے ہیں۔

نیب کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ علیم خان اور ان کے رشتہ داروں کی 1985 سے اب تک فروخت ہونے والی جائیداد، خریدی گئی اور وراثتی جائیدار کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، اور ریکارڈ سے متعلقہ مصدقہ دستاویزات 12 اپریل تک نیب لاہور میں جمع کرائی جائے۔