counter easy hit

امریکی خاتون کو 60 سال قبل بھیجا گیا پوسٹ کارڈ موصول

انڈیانا: ایک امریکی خاتون کے نام لکھا گیا پوسٹ کارڈ انہیں 60 سال بعد موصول ہوگیا ہے۔

American woman receives postcard sent 60 years agoشمالی انڈیانا کی خاتون کو یہ پوسٹ کارڈ 60 برس قبل ان کی والدہ نے شمالی کیلی فورنیا سے بھیجا تھا۔ یہ پوسٹ کارڈ ایک ہفتے قبل شیرون گونگور کو موصول ہوا جسے گوشن نامی علاقے میں واقع ایک کمپنی کوالٹی ان اینڈ سوئٹس کی مینیجر کرسٹائن کومب نے خود شیرون کے گھر پہنچایا ہے۔

خاتون کے مطابق جب وہ اپنے دفتر کی دراز صاف کررہی تھی یہ پوسٹ کارڈ ان میں پھنسا ہوا ملا جس پر 26 اگست 1958ء کی تاریخ درج تھی۔ اس کی ایک جانب ان کی والدہ کی جانب سے پینسل سے لکھی عبارت تھی اور دوسری جانب پام کے درخت نظر آرہے تھے۔ اس وقت پوسٹ کارڈ کی قیمت تین سینٹ ادا کی گئی تھی۔

کرسٹائن کومب نے بتایا کہ جب میں نے اس پوسٹ کارڈ پر تاریخ دیکھی تو بہت عجیب گمان ہوا اس پر ایک خاتون مس شیرون کا نام اور پتا لکھا ہوا تھا جوقریب ہی رہتی تھیں اس کے بعد میں پتا پوچھتی ہوئی وہاں جاپہنچی۔

جیسے ہی شیرون کو یہ کارڈ ملا انہوں ںے اسے بہت احتیاط سے سنبھالتے ہوئے کہا کہ اسے میری والدہ کے ہاتھوں نے چھوا ہے اور میرے پاس ان کی بہت کم نشانیاں ہیں تاہم وہ پوسٹ کارڈ کو 60 سال بعد بھی درست ترین حالت میں دیکھ کر بہت حیران ہیں۔