فیصل آباد: اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پر دو مسلعح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہیں۔

شیزا بٹ پر قاتلانہ حملے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اداکارہ کے دیگر ساتھی اور مداح بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے، شیزا بٹ کے خاوند عبدالمجید کی مدعیت میں تھانہ جھنگ بازار میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اداکارہ شیزا بٹ پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔








