counter easy hit

بھارتی گاؤں جہاں سیکڑوں افراد کی ایک ہی تاریخ پیدائش ہے

بھارتی گاؤں جہاں سیکڑوں افراد کی ایک ہی تاریخ پیدائش ہے

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ایک گاؤں گیندی کھاتا میں 800 افراد کے ایک ہی دن پیدا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار سے تقریباً 20 کلومیٹر دور واقع گاؤں گیندی کھاتا سے تعلق رکھنے والے 800 افراد کے شناختی کارڈز پرتاریخ پیدائش یکم جنوری درج ہے۔ اتنی بڑی […]

سارک ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی موجودہ دور کی ضرورت ہے، میبل خان

سارک ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی موجودہ دور کی ضرورت ہے، میبل خان

لاہور: خوبرو اداکارہ و ماڈل میبل خان نے کہا ہے کہ سارک ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کا عمل بھی موجودہ دورکی ضرورت ہے۔ میبل خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہماری فلم انڈسٹری کو دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کی اشد ضرورت ہے۔ بھارت، ایران، چائنہ اور دیگرمغربی ممالک کے ساتھ مل […]

کرپشن کیس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی پر فرد جرم عائد

کرپشن کیس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی پر فرد جرم عائد

کراچی: احتساب عدالت نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی و دیگر کے خلاف کرپشن کی فرد جرم عائد کردی ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی اور سابق اے آئی جی فدا حسین شاہ سمیت 8 افسران کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے غلام حیدر جمالی اور […]

الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تصدیق کرائے، نعیم الحق

الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تصدیق کرائے، نعیم الحق

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دیگرسیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کرے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کےباہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے جس پر ن […]

شمالی کوریا پوری دنیا کے لئے خطرہ بن گیا ہے، نیٹو سربراہ

شمالی کوریا پوری دنیا کے لئے خطرہ بن گیا ہے، نیٹو سربراہ

ٹوکیو: نیٹو سربراہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائلوں کی پہنچ یورپ تک ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں وہ پوری دنیا کےلئے خطرہ بن گیا ہے۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سلامتی اور دفاعی امور کے ماہرین اورافسران سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو سربراہ جینس اسٹولنبرگ کاکہنا تھا کہ شمالی کوریا صرف جاپان نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے […]

بہو نے لسی میں زہر ملا کر 13 سسرالی قتل کردیے

بہو نے لسی میں زہر ملا کر 13 سسرالی قتل کردیے

مظفرگڑھ: دولت پور میں پسند کی شادی نہ ہونے پر بہو نے لسی میں زہر ملا کر 13 سسرالی قتل کردیے۔ 2 روز قبل مظفرگڑھ میں علی پور کے علاقے دولت پور میں زہریلی لسی پینے کے باعث 13 افراد کی موت واقع ہوگئی تھی اور واقعہ ایک معمہ بن گیا تھا تاہم پولیس نے اس پراسرار واقعے […]

شعیب ملک نے ثانیہ کی بجائے کس کو بائیک پر ساتھ بٹھایا؟

شعیب ملک نے ثانیہ کی بجائے کس کو بائیک پر ساتھ بٹھایا؟

کراچی: قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ٹوئٹر پر ہونےوالی دلچسپ نوک جھونک وائرل ہوگئی۔ پاکستان سری لنکا کے درمیان 8 سال بعد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ پاکستان نے جیت کر سری لنکا کو وائٹ واش کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ اس موقع پر کرکٹر شعیب ملک […]

ہیما مالنی نے سوتیلے بیٹے سنی دیول کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

ہیما مالنی نے سوتیلے بیٹے سنی دیول کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

ممبئی: فلموں میں اچھی بیوی، ماں، بیٹی اوربہن کا کردار نبھانے والی بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی کی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ ہیما مالنی ارد گرد موجود عام سوتیلی ماؤں سے کچھ کم نہیں۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی کو لوگ صرف اداکاری کی وجہ سے نہیں […]

میدان پریرا، پریرا کے نعروں سے گونج اٹھا، سری لنکن کپتان کا ہوائی بوسہ

میدان پریرا، پریرا کے نعروں سے گونج اٹھا، سری لنکن کپتان کا ہوائی بوسہ

لاہور: آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں میدان پریرا، پریرا کے نعروں سے گونج اٹھا جب کہ جواب میں سری لنکن کپتان نے بھی ہوائی بوسہ دے کر شائقین کی پذیرائی کا جواب دیا۔ پاک سری لنکا میچ سے قبل رسمی افتتاحی تقریب کے بجائے صرف بینڈ نے میدان کا چکر لگایا، ایک اسپانسر ادارے کی 3 […]

نیب کسی ملزم کے ساتھ گھومتا ہے اور کسی کو گرفتار کر لیتا ہے، سپریم کورٹ

نیب کسی ملزم کے ساتھ گھومتا ہے اور کسی کو گرفتار کر لیتا ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں نیب کی پالیسی کسی کو سمجھ ہی نہیں آتی۔ عدالت عظمیٰ نے مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی ملزم مطیع الرحمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نیب کی پالیسی پر برہمی […]

کرکٹ کی بہاریں لوٹ آئیں، شائقین کے چہرے کھل اُٹھے

کرکٹ کی بہاریں لوٹ آئیں، شائقین کے چہرے کھل اُٹھے

لاہور: پاکستان میں کرکٹ کی بہاریں لوٹ آئیں اور اسی کے ساتھ شائقین کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔ پی ایس ایل فائنل، ورلڈ الیون سے سیریز اور اب سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے ذریعے ملک میں کرکٹ کی بہاریں لوٹ آئی ہیں، پاکستانی شائقین کے چہرے بھی کھل اٹھے، گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم […]

میچ کیلئے انتظامات پر پاک فوج کا شکریہ، سرفراز احمد

میچ کیلئے انتظامات پر پاک فوج کا شکریہ، سرفراز احمد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان میں میچ کیلیے بہترین انتظامات کرانے پر پاک فوج اورآئی ایس آئی کا  شکریہ ادا کیا۔ میچ جیتنے کے بعد گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان میں میچ کیلیے بہترین انتظامات کرانے پر پاک فوج اورآئی ایس آئی کا  شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنے گھر میں کرکٹ […]

تین صوبوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، پنجاب میں بائیکاٹ

تین صوبوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، پنجاب میں بائیکاٹ

کراچی/ لاہور / پشاور / کوئٹہ: ملک کے تین صوبوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے جب کہ پنجاب میں ہیلتھ ورکرز نے بائیکاٹ کر دیا ہے۔ کراچی میں 5 روزہ اور ملک کے دیگر شہروں  میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس کے دوران 5 سال کی عمر تک کے لاکھوں بچوں کو […]

شادی میں بلند آواز میوزک پر نکاح نہیں پڑھائیں گے، علماء

شادی میں بلند آواز میوزک پر نکاح نہیں پڑھائیں گے، علماء

پشاور: پشاور میں علما کے ایک گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان شادیوں میں نکاح نہیں پڑھائیں گے جہاں بلند آواز سے میوزک چلا کر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہو۔ مولانا دوست محمد نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک 30 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو […]

اسکالر شپ پر باہر جانیوالے 8 فیصد طلبہ کے غائب ہونے کا انکشاف

اسکالر شپ پر باہر جانیوالے 8 فیصد طلبہ کے غائب ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت اسکالر شپ پر بیرون ملک جانے والے طلبا و طالبات میں سے 8 فیصد کا وہیں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 100 کے قریب اسکالرز غائب ہونے کے خلاف ہائر ایجوکیشن کمیشن قانونی چارہ جوئی میں مشغول ہے جبکہ زرضمانت ضبطی کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی واپسی کیلیے کوششیں جاری […]

سندھ اور پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

سندھ اور پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

کراچی: معین خان کرکٹ اکیڈمی میں سندھ اور پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ لاہورمیں پاکستان سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں نے رنگ جمایا تو کراچی میں سندھ اور پنجاب اسمبلی کےارکان نےکرکٹ کامیدان سجالیا اور کراچی کی معین خان کرکٹ اکیڈمی میں  سندھ اور پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی […]

جامشورو میں انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

جامشورو میں انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

جامشورو: ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی خطرناک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ جامشورو میں ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے […]

اٹلی کا پاکستانی مصنوعات کوبغیرڈیوٹی رسائی دینے پر اتفاق

اٹلی کا پاکستانی مصنوعات کوبغیرڈیوٹی رسائی دینے پر اتفاق

اسلام آباد: اٹلی نے دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلیے پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی کے بغیر رسائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے گزشتہ روز یہاں سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اتفاق رائے سیکریٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ کے دو روزہ دورہ اٹلی کے دوران کیا گیا۔ اس […]

ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے، سعودی عرب

ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے، سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے ایران پر یمن کے حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سعودی عرب کی زیر قیادت دہشتگردی کیخلاف اتحاد کا اعلیٰ سطح کا اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوا جس میں پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چیف آف دا جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر […]

اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین کی جلد تعیناتی کا عندیہ

اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین کی جلد تعیناتی کا عندیہ

اسلام آباد: حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کا عندیہ دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن کی جلد منظوری کا اعلان کردیا ہے جبکہ بطورچیئرمین مولانا محمد خان شیرانی یا حافظ حمداللہ میں سے کسی ایک کی تعیناتی کے قوی امکانات ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا قیام 1962ء میں عمل میں لایا گیا تھا جس کا […]

حماد صدیقی کی دبئی میں گرفتاری کیلیے آج اجلاس متوقع

حماد صدیقی کی دبئی میں گرفتاری کیلیے آج اجلاس متوقع

کراچی: ایف آئی اے کا سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم ایم کیوایم کے سابق تنظیمی کمیٹی انچارج حماد صدیقی کی دبئی میں گرفتاری کے بعد وطن واپس لانے کے لیے آج اجلاس متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوارچھٹی ہونے کے باعث حماد صدیقی کی حوالگی کے حوالے سے ایف آئی اے […]

آئین میں قومی حکومت کی گنجائش نہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

آئین میں قومی حکومت کی گنجائش نہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

صوابی: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یوآئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آئین میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جس پارلیمنٹ نے 1974 میں متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کیلیے قرارداد پاس کی تھی اسی پارلیمنٹ میں39 سال […]

ڈپٹی میئر کے پارٹی چھوڑ جانے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے حکمت عملی مرتب کرلی

ڈپٹی میئر کے پارٹی چھوڑ جانے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے حکمت عملی مرتب کرلی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے اپنے مختلف ارکان اسمبلی کے ساتھ ڈپٹی میئر کراچی کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ حکمت عملی کے تحت متحدہ پاکستان کی قیادت کی جانب سے اپنے ارکان پارلیمنٹ ،سندھ اسمبلی اور بلدیاتی […]

پشاور میں گاڑی سے 45 ہزار کارتوس برآمد، 2 ملزم گرفتار

پشاور میں گاڑی سے 45 ہزار کارتوس برآمد، 2 ملزم گرفتار

پشاور: جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران پولیس نے ہزاروں کارتوس پنجاب لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پشاور میں جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران پولیس نے ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے مختلف بور کے 45 ہزار سے […]