counter easy hit

جامشورو میں انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

جامشورو: ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی خطرناک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

Extremely dangerous terrorists arrested in Jamshoroجامشورو میں ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد زخمی ہو گیا جس کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دہشت گرد کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد کی شناخت عبدالحمید عرف سمیع کے نام سے ہوئے ہے جس کا تعلق ماضی میں کالعدم لشکر جھنگوی سے رہا ہے جب کہ اس نے حال ہی میں نئی تنظیم جند الفدا کی بنیاد رکھی تھی۔ پولیس نے دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ساتھیوں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش جاری ہے۔