کراچی: قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ٹوئٹر پر ہونےوالی دلچسپ نوک جھونک وائرل ہوگئی۔

میچ کے دوران جہاں تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کاردکردگی کا مظاہرہ کیا وہیں شعیب ملک کو نصف سینچری بنانےاور بہترین کھیل پیش کرنے پر’’مین آف دی سیریز‘‘کا ایوارڈ دیا گیا اورساتھ میں انعام کے طور پر ہیوی بائیک دی گئی۔ ثانیہ مرزا ہر موقع پراپنے شوہر کا ساتھ دینے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں لہٰذا بائیک پر بیٹھنے کا پہلا حق بھی ان ہی کا بنتا ہے تاہم شعیب ملک نے ثانیہ کے بجائے شاداب خان کو اپنے ساتھ بائیک پر بٹھا کر گراؤنڈ کی سیر کروائی اور اپنی خوبصورت بیوی کا دل توڑ دیا۔ لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ ان کے ساتھ نئی بائیک پر سب سے پہلے ثانیہ بیٹھنا چاہتی تھیں جس کے ثبوت کے طور پرانہوں نےبائیک جیتنے کے فوراً بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا ’’چلیں پھراس پر‘‘۔










