counter easy hit

الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تصدیق کرائے، نعیم الحق

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دیگرسیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کرے۔

Election Commission verifies all political parties accounts, Naeem ul Haqاسلام آباد میں الیکشن کمیشن کےباہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے جس پر ن لیگ کے اپنے آڈیٹرز نے اعتراضات کیے ہیں، تاثر ابھر رہا ہے کہ صرف تحریک انصاف کے فنڈز اور اکاؤنٹس دیکھے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن دیگرسیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس بھی چیک کرائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے تمام سوالوں کے جوابات جمع کرادیئے ہیں،2010 سے2017 تک کےتمام فارن فنڈنگ کی فائلیں بھی الیکشن کمیشن کوفراہم کی جاچکی ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں بھی پارٹی فنڈنگ کیس میں جوابات جمع کرادیے ہیں۔ اپوزیشن پرتنقید کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں ہم نےپیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف درخواست دائر کی ہے، عوام کو سیاسی جماعتوں کے فنڈز اور ان کی تفصیلات کا مکمل علم ہونا چاہئے، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچے تاہم الیکشن کمیشن انصاف کرتا ہوا نظر آنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ابھی تک پوری کوشش کر رہی ہے کہ الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ یہ کسی بھی فورم پرتحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف کچھ بھی ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائے لیکن ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے تمام اثاثے عوام کے سامنے ہیں۔