counter easy hit

انڈونیشیا کے معروف قاری تلاوتِ قرآن پاک کے دوران انتقال کرگئے

انڈونیشیا کے معروف قاری تلاوتِ قرآن پاک کے دوران انتقال کرگئے

جکارتہ: انڈونیشیا کے معروف قاری الشیخ جعفر عبدالرحمان تقریب میں سورۃ الملک کی تلاوت کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہو جانے پرانتقال کرگئے۔ انڈونیشیا کے معروف قاری الشیخ جعفر عبدالرحمان سرکاری تقریب میں شریک تھے جہاں انہیں تلاوت قرآن پاک کی دعوت دی گئی۔ قاری جعفر نے سورۃ ملک کی تلاوت شروع کی تو موت […]

جرمنی میں سرکاری ملازم خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی

جرمنی میں سرکاری ملازم خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی

برلن: جرمنی میں ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازم خواتین کو اوقاتِ ملازمت کے دوران اپنا چہرہ نقاب سے ڈھکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جرمنی کے ایوانِ زیریں (لوئر ہاؤس) سے منظوری کے بعد اب یہ قانون حتمی منظوری کےلیے ایوانِ بالا (اپر ہاؤس) میں پیش کیا جائے گا اور […]

وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے، خورشید شاہ

وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے، خورشید شاہ

 اسلام آباد: پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اور وہ بدعنوان افسروں کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔   اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سے ملاقات  نے جہاں […]

جنید خان سے متعلق متنازعہ بیان، عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

جنید خان سے متعلق متنازعہ بیان، عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

 لاہور: جنید خان سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر عمر اکمل کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان کپ میں شریک ٹیم پنجاب کے کپتان عمر اکمل نے گزشتہ روز ٹیم کے پیسر جنید خان کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ اچانک لاپتہ ہو گئے ہیں اور ٹیم منیجمنٹ […]

کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے، گورنرسندھ

کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے، گورنرسندھ

 کراچی: گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے جب کہ کراچی کو ملک کا معاشی حب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ کراچی میں گورنرہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی. ملاقات کے دوران برطانیہ کی ڈپٹی ہائی […]

مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کی بندش پر بھارتی صحافی بھی بول پڑے

مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کی بندش پر بھارتی صحافی بھی بول پڑے

نئی دلی: مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کی بندش پر بھارت کے اپنے ہی میڈیا نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کی بندش پر بھارتی صحافی بھی اپنی حکومت کے خلاف بول اٹھے اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معلومات تک […]

برطانیہ نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ایٹمی آبدوز تیار کرلی

برطانیہ نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ایٹمی آبدوز تیار کرلی

لندن: برطانوی بحریہ نے اپنی تاریخ کی جدید ترین اور سب سے بڑی ایٹمی آبدوز ’’ایچ ایم ایس آڈیشیئس‘‘ سمندر میں اتارنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ’’ایچ ایم ایس آڈیشیئس‘‘ نامی یہ برطانوی ایٹمی آبدوز ’’ایسٹیوٹ کلاس‘‘ سے تعلق رکھنے والی چوتھی آبدوز ہے جبکہ انہیں تیار کرنے کا ٹھیکہ ’’بی اے ای سسٹمز‘‘ کے […]

منی لانڈرنگ کیس؛ نواز شریف، شہبازشریف اور اسحاق ڈار کو نوٹس جاری

منی لانڈرنگ کیس؛ نواز شریف، شہبازشریف اور اسحاق ڈار کو نوٹس جاری

لاہور: ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیر اعظم نوازشریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر […]

شمالی کوریا: فوجی پریڈ میں اسلحہ کی نمائش، امریکا پر ہیبت طاری

شمالی کوریا: فوجی پریڈ میں اسلحہ کی نمائش، امریکا پر ہیبت طاری

امریکا پرشمالی کوریا میں فوجی پریڈ کے دوران اسلحہ کی نمائش کی ہیبت طاری ہے۔ امریکی ماہردفاع نے بعض میزائلوں کو نقلی اور کھلونا ہتھیار قرار دے دیا، امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بڑا تنازع ہوسکتا ہے۔ پندرہ اپریل کو شمالی کوریا میں ہونے والی […]

مشال خان قتل کیس میں مزید پانچ ملزمان گرفتار

مشال خان قتل کیس میں مزید پانچ ملزمان گرفتار

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم مشال خان کے قتل کیس میں مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان میاں سعید کے مطابق مشال قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا […]

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ عہدے سے مستعفی

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ عہدے سے مستعفی

 اسلام آباد: ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو عہدے سے ہٹائے جانے پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندانی […]

راولپنڈی میں حادثہ، میٹرو بس سے گرکر طالبہ جاں بحق

راولپنڈی میں حادثہ، میٹرو بس سے گرکر طالبہ جاں بحق

راولپنڈی میں رحمٰن آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب تیز رفتار میٹرو بس کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اسلام آباد جانے والی میٹرو بس نمبر 061 تیز رفتاری کے باعث کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے بس کا دروازہ کھل گیا۔ دروازہ کھلتے ہی […]

ریاض پیرزادہ کے استعفے پر رانا ثناء برہم، خورشید شاہ کی حمایت

ریاض پیرزادہ کے استعفے پر رانا ثناء برہم، خورشید شاہ کی حمایت

مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے ریاض پیرزادہ کے استعفے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ استعفیٰ دے کر باتیں کی جائیں، شکایت تھی توپہلے وزیراعظم کے نوٹس میں لاناچاہیے تھی ۔ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کی حمایت میں بول پڑے ۔ انہوں نے […]

عمران جلسہ کرکے منفی سیاست آگے بڑھانا چاہتے ہیں، رانا ثنا

عمران جلسہ کرکے منفی سیاست آگے بڑھانا چاہتے ہیں، رانا ثنا

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد میں جلسہ کرکے اپنی منفی سیاست آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کا مقصد عدلیہ اور اداروں کو دباؤ میں لانا ہے، انہیں دس ارب تو ایک طرف دس روپے بھی نہیں دیئے جاسکتے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے […]

مٹھی: غذائیت کی کمی اور امراض سے مزید 2 بچے جاں بحق

مٹھی: غذائیت کی کمی اور امراض سے مزید 2 بچے جاں بحق

سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اورامراض کے باعث مزید دو بچے انتقال کرگئے۔ رواں سال غذائیت کی کمی اورامراض سے جاں بحق بچوں کی تعداد 113 تک جا پہنچی ہے ۔ ڈی ایچ او تھر پارکر ڈاکٹر اخلاق کے مطابق ابتدائی تین ماہ میں ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں 82 بچے جاں بحق […]

زرمبادلہ ذخائر 1 ہفتے میں 41 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کمی

زرمبادلہ ذخائر 1 ہفتے میں 41 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کمی

کراچی: زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران 41 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 21 ارب 15 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 21اپریل کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب 15 کروڑ 8 […]

شمالی کوریا سے ’بڑی جنگ‘ کا خطرہ ہے، ٹرمپ

شمالی کوریا سے ’بڑی جنگ‘ کا خطرہ ہے، ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا اپنے میزائل اور جوہری پروگرام سے باز نہ آیا تو اس کے ساتھ ’ایک بڑی جنگ‘ بھی چھڑسکتی ہے لیکن وہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو […]

شاہد آفریدی نے پی سی بی کی الوداعی میچ کی پیشکش ٹھکرا دی

شاہد آفریدی نے پی سی بی کی الوداعی میچ کی پیشکش ٹھکرا دی

کراچی: سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی نے مصروفیات کے باعث الوداعی میچ کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق قومی ٹی ٹوینٹی کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈرشاہد آفریدی کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور […]

کراچی میں گرمی کی نئی لہر، درجہ حرارت 40 تک پہنچنے کا امکان

کراچی میں گرمی کی نئی لہر، درجہ حرارت 40 تک پہنچنے کا امکان

 کراچی: شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے نتیجے میں شہریوں کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ چند روز سے موسم نسبتاً خوشگوار تھا تاہم گرمی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر کی سمت سے چلنے […]

اجلاس میں شریک نہ ہونے کے باوجود نجم سیٹھی اہم فیصلوں کا انکشاف کرتے رہے

اجلاس میں شریک نہ ہونے کے باوجود نجم سیٹھی اہم فیصلوں کا انکشاف کرتے رہے

لاہور: آئی سی سی اجلاس میں شریک نہ ہونے کے باوجود نجم سیٹھی سوشل میڈیا پر اہم فیصلوں کا انکشاف کرتے رہے۔ دبئی میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں پی سی بی کی نمائندگی کیلیے چیئرمین شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد گئے تھے، نجم سیٹھی صرف بدھ کو ٹاسک فورس میٹنگ میں پی […]

کلبھوشن دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، ترجمان

کلبھوشن دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، ترجمان

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو جاسوس ہے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ پرکیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ احسان اللہ احسان نے پاک فوج کے سامنے سرنڈرکیا، بھارت پاکستان میں تخریب کاری کیلئے افغانستان کی سرزمین […]

اسٹیٹ بینک نے پاناما آئی ٹی کیلئے 3 نام بھجوا دیے

اسٹیٹ بینک نے پاناما آئی ٹی کیلئے 3 نام بھجوا دیے

پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے3 نام سپریم کورٹ کو بھجوا دیے، ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کو ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کےنام موصول ہوگئے ہیں۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق نام گزشتہ روز بذریعہ کورئیر بھجوائے گئے، […]

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپیں، 10 ایرانی اہلکار شہید

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپیں، 10 ایرانی اہلکار شہید

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپوں میں ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے دس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بارڈرسیکورٹی فورس اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں صوبہ سیستان بلوچستان میں ہوئیں، واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ سیستان بلوچستان صوبے میں جولائی دو ہزار چھ […]

کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ملزمان ہلاک

کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ملزمان ہلاک

کراچی کے علاقے لیاری میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس سے مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری کے علاقے کلاکوٹ ، سنگولین اور نوالین میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی […]