counter easy hit

آسٹریلیا کی آرمی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

آسٹریلیا کی آرمی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

آسٹریلیا کی آرمی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلے گی ۔ میچ سے قبل مہمان ٹیم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کی ۔ کپتان کریگ ہومز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیم کو اعلیٰ سیکورٹی دی گئی ہے ۔ آسٹریلیا کی آرمی کرکٹ بارہ کھلاڑیوں اور 6 […]

الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس کی سماعت کیلئے عمران کو بلالیا

الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس کی سماعت کیلئے عمران کو بلالیا

عمران خان نے جس دن اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا،اسی دن الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس کی سماعت کیلئے بلالیا ۔کمیشن نےکہاہےکہ عمران خان خود یاان کےوکیل پیش نہ ہوئے توفیصلہ سنادیں گے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 1997، 2002 اور 2013 کے کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک جائیداد کا ذکر […]

سندھ میں سرکاری نوکریوں سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری

سندھ میں سرکاری نوکریوں سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری

سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد ملازمتوں پر سے پابندی ختم کرنے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ گریڈ 1 سے 15 تک کی تمام اسامیوں پر اشتہارات کے بعد نوکریاں دیں جائیں گی ۔ سندھ میں ملازمتوں سے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ ملازمتوں میں خواتین اور اقلیتوں کے 5 فیصد […]

سلمان بٹ کی سلیکشن کیلئےکلیئرنس موجود ہے، انضمام

سلمان بٹ کی سلیکشن کیلئےکلیئرنس موجود ہے، انضمام

قومی چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی کلیئرنس ہے، مگر ابھی وہ پوری طرح ردھم میں نہیں آئے ہیں ۔تقریباً ایک سال تک ان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر پھر فیصلہ کیا جائے گا۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل پر […]

پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پر امریکا کا پھر زور

پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پر امریکا کا پھر زور

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے لیے پھر زور دیا ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ان گروہوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جن کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔ افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات کی بھی حمایت کرتےہیں۔ امریکا نے افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات کی حمایت کردی […]

روس کیخلاف مہم موصل آپریشن سے توجہ ہٹانے کیلئےہے

روس کیخلاف مہم موصل آپریشن سے توجہ ہٹانے کیلئےہے

روس نےکہا ہے کہ شام کے حوالے سے روس کے خلاف مہم موصل آپریشن کے نتائج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ روسی محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف کا کہنا تھا کہ موصل میں اتحادی افواج کے آپریشن کےنتیجے میں انسانی المیہ جنم لےسکتاہے، آپریشن سے سویلین آبادی متاثرہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا […]

ملائیشین پام آئل نرخ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر

ملائیشین پام آئل نرخ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر

ملائیشیا کے پام آئل کے نرخ گذشتہ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئے ،ملائیشیا برسا ڈرائیویٹیو ایکس چینج میں آئندہ سال جنوری کے لئے ملائیشیا کے پام آئل کے کنٹریکٹ نرخ میں 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 2768 رنگٹ(666 ڈالر)فی ٹن میں طے ہوا۔ انٹر ٹریڈ میں پام آئل کے دام 2778 […]

عشرت العباد اور مصطفیٰ کمال تنازع

عشرت العباد اور مصطفیٰ کمال تنازع

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد پر سرجیکل اسٹرائیک کرتے ہوئے کرپشن سے لے کر سازشیں کرنے تک کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔گورنر نے نہ صرف تمام الزامات کی تردید کی بلکہ جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مصطفی کمال کی سیاسی ناکامی کا ردعمل ہو سکتا […]

سان فرانسیسکو میں اسکول کے باہر فائرنگ، 4 زخمی

سان فرانسیسکو میں اسکول کے باہر فائرنگ، 4 زخمی

امریکی شہرسان فرانسیسکومیں اسکول کےباہرفائرنگ سے 4طالب علم زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی طالب علموں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 30

چینی خلا نورد طویل خلائی مشن پرتجربہ گاہ پہنچ گئے

چینی خلا نورد طویل خلائی مشن پرتجربہ گاہ پہنچ گئے

چین کے دو خلا نورد ملکی تاریخ کے سب سے طویل خلائی مشن پر خلائی تجربہ گاہ پہنچ گئے۔ چینی خلانورد شینزو خلائی جہاز کے ذریعے روانہ ہوئے ۔ خلائی جہاز خودکار طریقے سے تجربہ گاہ سے منسلک ہوا ۔ دو چینی خلانورد اب 33 روز خلا میں گزاریں گے۔ اس دوران وہ خلائی تجربہ […]

ٹرمپ رونا بند کریں، الیکشن کی ساکھ متاثر نہ کریں، اوباما

ٹرمپ رونا بند کریں، الیکشن کی ساکھ متاثر نہ کریں، اوباما

صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ رونا بند کردیں اور الیکشن کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش نہ کریں۔ دوسری جانب ڈیموکریٹ حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹرمپ کی شکست کی صورت میں ان کے حامی ہنگامہ آرائی بھی کرسکتے ہیں۔ اٹلی کے وزیر اعظم سے ملاقات […]

ریتک نے بھی ڈپریشن کا شکار ہونیکا اعتراف کرلیا

ریتک نے بھی ڈپریشن کا شکار ہونیکا اعتراف کرلیا

بولی وڈ اسٹارریتک روشن کی 2 سال بعد فلم موہن جودڑو کے ذریعے سلوراسکرین پرواپسی ہوئی تھی لیکن وہ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے تھے جس کے بعد وہ خاصے پریشان بھی رہنے لگے تھے تاہم اداکارکی ذاتی زندگی بھی گزشتہ دنوں خاصی پریشانیوں کا شکاررہی ہے جس کے […]

سعودی نائب ولی عہد نے 40 کروڑ ڈالر کی کشتی خرید لی

سعودی نائب ولی عہد نے 40 کروڑ ڈالر کی کشتی خرید لی

کشتی ہو تو ایسی، کئی سوئمنگ پول، کئی ہیلی پیڈ، آسائشیں ایسی کہ دیکھنے والے حیران ہو جائیں۔سعودی نائب ولی عہد پرنس محمد بن سلطان نے 40 کروڑ ڈالر یعنی 42 ارب روپے میں دیکھتے ہی خرید لی ۔ خوبصورت ۔۔پرآسائش ۔۔اور دنیا بھر کی سہولیات سے آراستہ کشتی ۔۔سیرینی ۔۔سعودی نائب شہزادے کی ملکیت […]

برسلز میں پولیس نے مسلح شخص کو حراست میں لےلیا

برسلز میں پولیس نے مسلح شخص کو حراست میں لےلیا

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کی ایک مارکیٹ سے پولیس نے مسلح شخص کو حراست میں لےلیا۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے برسلز کے مضافات کی ایک سپرمارکیٹ میں 15 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے مارکیٹ کو گھیرےمیں لے لیا اور کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد […]

جموں و کشمیر، پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے،اوآئی سی

جموں و کشمیر، پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے،اوآئی سی

او آئی سی پارلیمانی فورم کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے ،کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مستقبل کے فیصلے کا حق اور مقبوضہ وادی میں اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے او آئی […]

ہلیری اورٹرمپ کے درمیان آخری مباحثہ آج ہوگا

ہلیری اورٹرمپ کے درمیان آخری مباحثہ آج ہوگا

امریکاکےصدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرے اورآخری مباحثےکی گھڑی آگئی ہے۔ امریکاکےصدارتی امیدواروں کےدرمیان نیواڈامیں فیصلہ کن جنگ کی تیاری مکمل ہے،کشیدگی پہلےمباحثےسے مہینوں پہلےہی شروع ہوگئی تھی مگرڈیموکریٹ ہلیری اورری پبلکن ٹرمپ ہاتھ ملاکرمسکراہٹوں کاتبادلہ کرلیتے تھے،ایک دوسرےکی جیت قبول تھی۔ ٹرمپ کومزاج پرنازتھا اورہلیری خواتین کاتمسخراڑائے جانےسے متعلق ٹرمپ کی زندگی پرطنزکرکےگزاراکرلیتی تھیں۔ کم […]

میڈرڈ : چیمپئنز لیگ کے میچ سے قبل ہنگامہ آرائی، 7افراد زخمی

میڈرڈ : چیمپئنز لیگ کے میچ سے قبل ہنگامہ آرائی، 7افراد زخمی

اسپین کے شہرمیڈرڈ میں چیمپئنزلیگ کے میچ سے قبل تماشائیوں میں ہاتھا پائی ہوئی، جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈرڈ کے سینتیاگو برنابو اسٹیڈیم میں ریال میڈرڈ اور لیجیا وارسا کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل ہی تماشائی آپس میں لڑ پڑے۔ دونوں ٹیموں کےحامیوں نے ایک دوسرے پر […]

چین میں ہزاروں افرادکا کنگ فُو کاشاندار مظاہرہ

چین میں ہزاروں افرادکا کنگ فُو کاشاندار مظاہرہ

چین میں انٹرنیشنل شاؤلین مارشل آرٹس فیسٹیول منعقد ہوا،ہزاروں افراد نے کنگ فُو کاشاندار مظاہرہ کیا۔ چین کے صوبے ہینان میں سالانہ شاؤلین مارشل آرٹس فیسٹیول منعقد ہوا،جس میں ہزاروں افراد نے کنگ فُو پرفارم کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انٹرنیشنل فیسٹیول میں ملک اور بیرون ملک 1لاکھ 10ہزار کنگ فُو کے […]

’’دی باس بے بی‘‘کا پہلاٹریلر جاری

’’دی باس بے بی‘‘کا پہلاٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ‘دی باس بے بی ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ معروف امریکی ناول نگار  کی کتاب پر مبنی ٹام میکارتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم میں ایک ایسے 7سالہ بچے کی کہانی ہے، جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے […]

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں مقامی لال مرچ کی الیکٹرونک ٹریڈنگ شروع

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں مقامی لال مرچ کی الیکٹرونک ٹریڈنگ شروع

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں مقامی لال مرچ کی الیکٹرونک ٹریڈنگ شروع ہوگئی ۔ حکومت سندھ لال مرچ کے کسانوں کو فائدہ دینے کے لیے 3 کروڑ روپے کی سبسڈی دی رہی ہے۔ پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں کرنسی ، سونا چاندی اور کروڈ آئل کی ٹریڈنگ کے بعد اب لال مرچ کی ٹریڈنگ کا آغاز […]

ملتان ایئر پورٹ پر ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ملتان ایئر پورٹ پر ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ملتان میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرکے ملتان سے سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ملتان ائر پورٹ پر نجی ایئر لائن کے ذریعےایک کلو گرام منشیات دبئی سے ریاض اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اینٹی نارکوٹکس کے اہلکار شاہد اقبال نے اس کوشش کو ناکام […]

وکی لیکس کے بانی کاانٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا

وکی لیکس کے بانی کاانٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا

ایکواڈور کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جولین اسانج کا انٹرنیٹ رابطہ امریکی الیکشن سے متعلق وکی لیکس کے نئےانکشاف پر منقطع کیا گیا۔ دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کےاصول پرکار بند ہیں، ایکواڈور کسی ملک کے انتخابات میں مداخلت کرتا ہے، اور نہ ہی کسی ایک امیدوارکی […]

پاکستان کے خلاف عالمی مہم میں بھارت کو پھر دھچکا

پاکستان کے خلاف عالمی مہم میں بھارت کو پھر دھچکا

پاکستان کے خلاف عالمی مہم میں بھارت کو ایک بار پھر دھچکا لگا ہے، پاکستان کے خلاف آن لائن پٹیشن پر برطانوی حکومت نے پاکستان کے حق میں مؤقف اختیار کیا ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے برطانیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ […]

پاکستان بھر میں موسم تبدیل ہونے لگا

پاکستان بھر میں موسم تبدیل ہونے لگا

استور،اسکردو،پاراچنارسمیت ملک کے بالائی علاقوں کا موسم مزید سرد ہونے لگا جبکہ سندھ اورپنجاب میں خشک ہوائیں چلنے سے موسم تبدیل ہوتاجارہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان میں تیز بارش اور بلندوبالاپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے گلگت بلتستان کے ضلع غذر ، استور ، اسکردو ، سمیت پہاڑی علاقوں میں سردی کی […]