counter easy hit

to

امریکا: زندگی منجمد کردینے والی سردی ، 9 ہلاک

امریکا: زندگی منجمد کردینے والی سردی ، 9 ہلاک

امریکا کی وسطی ریاستوں میں شدید سردی کی لہر نے معمولات زندگی منجمد کر دیئے۔ نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرات منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں سردی کی شدہد لہر برقرار ہے، جس […]

اے ڈی خواجہ 9ماہ 7دن عہدے پر تعینات رہے

اے ڈی خواجہ 9ماہ 7دن عہدے پر تعینات رہے

وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے برطرف کئے گئے ا ے ڈی خواجہ کو12مارچ 2016ء کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا ،وہ عہدے پر 9ماہ 7دن کام کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس میں میرٹ پربھرتیوں پر چند سیاستدان اے ڈی خواجہ سے ناراض تھے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں معروف تاجر سے ان کا […]

’پولیو سے پاک بلوچستان ‘ہدف کا حصول قریب ہے

’پولیو سے پاک بلوچستان ‘ہدف کا حصول قریب ہے

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے،وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبےکو پولیو سے پاک کرنے کا ہدف حصول کےقریب ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق مہم میں 24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سےبچاؤ کی ویکسین پلائی جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔اس دوران بچوں […]

ایران کا یورینیم افزودگی بڑھانے کے لیے عالمی ادارے سے رابطہ

ایران کا یورینیم افزودگی بڑھانے کے لیے عالمی ادارے سے رابطہ

تہران: ایران نے اتوارکواقوام متحدہ کے جوہری سربراہ یوکیو امانو کے ساتھ جوہری ایندھن سے چلنے والے بحری جہازوں کی تیاری کے اپنے منصوبے سے متعلق بات چیت کی اور افزودگی کی سطح بڑھانے کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ بحری جہازوں کے ایسے انجن (جو بالعموم طیارہ برداربحری بیڑوں میں استعمال ہوتے ہیں) میں اعلیٰ […]

کراچی سے پشاور تک ریلوے پٹڑیوں سے پھاٹک اور اشارے ختم کرنے کا اعلان

کراچی سے پشاور تک ریلوے پٹڑیوں سے پھاٹک اور اشارے ختم کرنے کا اعلان

 اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے اگلے مرحلے کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے کی پٹڑیوں سے پھاٹکوں اور اشاروں کو ختم کردیا جائے گا۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے پٹڑیوں کو سگنل فری کرنے کے لئے منصوبہ بندی مکمل کرلی […]

خودکش حملوں میں بمبار کا سر قابلِ شناخت نہیں رہتا، کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف

خودکش حملوں میں بمبار کا سر قابلِ شناخت نہیں رہتا، کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد: سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ میں خودکش حملوں میں استعمال ہونے والی جیکٹس کی ساخت و تکنیک اور حملہ کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کے متعلق حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے خودکش  جیکٹس پھٹنے سے حملہ آور کا دھڑ اور نچلا […]

زرداری نے اہم حلقوں کے گرین سگنل پر واپسی کا فیصلہ کیا

زرداری نے اہم حلقوں کے گرین سگنل پر واپسی کا فیصلہ کیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری  نے اہم ترین وفاقی حلقوں کے گرین سگنل ملنے کے بعدوطن واپسی کافیصلہ کیاہے، آصف زرداری کی وطن واپسی کیلیے اہم حکومتی حلقوں اورپیپلزپارٹی کے درمیان پس پردہ سیاسی رابطے ایک ماہ سے جاری تھے، آصف زرداری کی وطن واپسی میں کچھ اہم سیاسی، حکومتی […]

شیخ رشید کا چوہدری نثار کیخلاف تحریک کاحصہ بننے سے انکار

شیخ رشید کا چوہدری نثار کیخلاف تحریک کاحصہ بننے سے انکار

اسلام آباد / راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کیخلاف کسی تحریک کا حصہ بننے سے انکارکر تے ہوئے کہاکہ نوازشریف چوہدری نثار کیخلاف سازش کررہا ہے، میری جدوجہد نوازشریف کیخلاف ہے۔ آئی این پی کے مطابق اتوار کو شیخ رشید احمد سے تحریک انصاف کے […]

پی آئی اے نے پروازوں کو محفوظ بنانے کیلئے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا

پی آئی اے نے پروازوں کو محفوظ بنانے کیلئے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا

 اسلام آباد: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی ایک اور مثال سامنے آگئی پی آئی اے نے طیاروں کی محفوظ پروازکے لیے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا۔ یس نیوز کے مطابق پی آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بجائے نیا طریقہ ایجاد کرلیا ہے اور طیاروں کی پرواز محفوظ بنانے کے لیے کالے […]

وزیراعظم سے دشمنی میں عمران خان خودکش بمبار بنتے جا رہے ہیں، حنیف عباسی

وزیراعظم سے دشمنی میں عمران خان خودکش بمبار بنتے جا رہے ہیں، حنیف عباسی

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے دشمنی میں عمران خان خود کش بمبار کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں اور  بیرونی طاقتوں کے کندھوں پر بیٹھ کر سی پیک منصوبہ بھی خراب کر رہے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم […]

ینگ ڈاکٹرز کا ایک ہفتے بعد او پی ڈیزمیں جانے کا فیصلہ

ینگ ڈاکٹرز کا ایک ہفتے بعد او پی ڈیزمیں جانے کا فیصلہ

 لاہور: ینگ ڈاکٹرز اورپنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ینگ ڈاکڑ ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکڑز کو ان کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد ینگ ڈاکڑزایسوسی ایشن نے 7 روزسے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان […]

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تحریک انصاف کا پیپلزپارٹی کیساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پرغور

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تحریک انصاف کا پیپلزپارٹی کیساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پرغور

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاناما لیکس اور کوئٹہ […]

سلمان خان کا اپنی سالگرہ پرمداحوں کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان

سلمان خان کا اپنی سالگرہ پرمداحوں کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی اداکاری کے باعث تو خاصے مشہور ہیں لیکن وہ اپنی ذاتی زندگی اور مختلف اداکاراؤں سے گہری دوستی، منگنی اور شادی کی خبروں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب انہوں نے مداحوں کو اپنی سالگرہ پر”بڑا تحفہ” دینے کا اعلان کیا ہے۔ بالی ووڈ […]

پاکستان نے بھارت کو ’’منہ توڑ دفاعی جواب‘‘ دینے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نے بھارت کو ’’منہ توڑ دفاعی جواب‘‘ دینے کا فیصلہ کرلیا

کراچی: پاکستان نے بھارت کو ’’منہ توڑ دفاعی جواب‘‘ دینے کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی حکومت نے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر اشتعال انگیزی دوبارہ شروع کرنے کی پالیسی اختیار کرنے کے بعد طے کیا ہے کہ اگر مودی حکومت نے سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور معصوم شہریوں کو نشانہ […]

سائنسدانوں نے عمر کے اثرات کو روکنا ممکن کردیا

سائنسدانوں نے عمر کے اثرات کو روکنا ممکن کردیا

سائنسدانوں نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے بڑھاپے سے جوانی کی طرف پلٹنے کا طریقہ کار دریافت کرلیا ہے۔ جس سے زندگی کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیات کو دوبارہ جوان کرنے کے طریقہ کار کے ذریعے برطانیہ میں تناسب کے اعتبار سے اوسط عمر 108 سال تک ہوسکتی […]

برسبین ٹیسٹ جیتنے کیلئے پاکستان ہدف سے420 رنز دور

برسبین ٹیسٹ جیتنے کیلئے پاکستان ہدف سے420 رنز دور

برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنا لئے ہیں اور گرین کیپس کو میچ جیتنے کے لئے مزید 420 رنز درکار ہیں۔ برسبین کے […]

کرینہ کو پڑھائی ادھوری چھوڑنے کا غم ستانے لگا

کرینہ کو پڑھائی ادھوری چھوڑنے کا غم ستانے لگا

ممبئی: بالی ووڈ کے کپورخاندان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپوربچپن سے ہی ایک کامیاب اداکارہ بننا چاہتی تھیں اور ہمیشہ فنکاروں سے ملنے کے لیے وہ اپنے خاندان کے ہمراہ نظر آتی تھیں، اداکارہ نے اپنی پہلی فلم 20 سال کی عمر میں کی جس کے لیے انہیں سب سے پہلے اپنی تعلیم کو […]

آئی سی سی نے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا عزم کرلیا

آئی سی سی نے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا عزم کرلیا

کولمبو: آئی سی سی نے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا عزم کرلیا، چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹاپ لیول کرکٹ میں 15،16 ٹیمیں کھیلیں، اس مقصدکوحاصل کرنے کیلیے ششانک منوہر کی زیرقیادت کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ اورایشین کونسل کی دعوت پرکولمبو آنے والے رچرڈسن نے مزید کہا […]

مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننےکے بجائے ملکی تعمیرمیں کردارادا کریں، صدرمملکت

مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننےکے بجائے ملکی تعمیرمیں کردارادا کریں، صدرمملکت

 کراچی: صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے بغیر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن نہیں اور مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے ملکی تعمیر میں کردارادا کریں۔ کراچی میں پاکستان میرین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ان کے لئے پاسنگ […]

حویلیاں طیارہ حادثے کی میتوں کی آبائی علاقوں کو منتقلی کاعمل مکمل

حویلیاں طیارہ حادثے کی میتوں کی آبائی علاقوں کو منتقلی کاعمل مکمل

حویلیاں: طیارہ حادثے میں جاں بحق مزید 11 افراد کی میتیں چترال میں ان کے آبائی علاقوں کو پہنچادی گئی ہیں جس کے ساتھ ہی پاکستانی افراد کی میتوں کی منتقلی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ یس نیوزکے مطابق سانحہ حویلیاں میں جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی میتیں نور خان ایئر بیس سے پاک […]

قوم کو نااہل حکومت کے خلاف متحرک کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان

قوم کو نااہل حکومت کے خلاف متحرک کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو نااہل اور بے رحم حکومت کے خلاف متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ چیمپئن کبھی برے وقت پرافسوس نہیں کرتا بلکہ اس سےسبق سیکھتا ہے کرکٹ کھیلنے […]

ناسا کے سائنسدانوں کو خزانے کی کنجی مل گئی

ناسا کے سائنسدانوں کو خزانے کی کنجی مل گئی

ناسا کے سائنسدانوں کو خزانے کی کنجی مل گئی،امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلائی گاڑی ’کیوریسٹی‘ کی حالیہ دریافتوں میں مریخ پر زندگی کے مزید سراغ ملنے کا انکشاف کردیا۔ ناسا کا دعویٰ ہے کہ مریخ کی سطح پر پائے جانیوالے معدنیات سیارے پر کبھی مائیکروبیل زندگی موجود ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ خلائی […]

رقم لے کر زمین، فلیٹ نہ دینے والے بلڈرز کیخلاف کارروائی

رقم لے کر زمین، فلیٹ نہ دینے والے بلڈرز کیخلاف کارروائی

کراچی کے عوام سے پیسے لے کر زمین اور فلیٹ طویل عرصے تک نہ دینے والے بلڈرز کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ، نیب کی جانب سے ڈی ایچ اے کی زمین میں 13 ارب روپے کے گھپلوں کی تحقیقات بھی جاری ہے۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے تعمیراتی شعبے میں شفافیت […]

فریال مخدوم ہمارے خاندان کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، سجاد خان

فریال مخدوم ہمارے خاندان کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، سجاد خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بہو فریال مخدوم ایک شیطان ہے جو ہمارے خاندان کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کے والد سجاد خان کا کہنا تھا کہ ان کی بہو فریال ایک شیطان ہے، جو شہرت کی بھوکی ہے۔ خاندان […]