counter easy hit

’پولیو سے پاک بلوچستان ‘ہدف کا حصول قریب ہے

to achieve the" target of "Polio-free Balochistan near about end

to achieve the” target of “Polio-free Balochistan near about end

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے،وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبےکو پولیو سے پاک کرنے کا ہدف حصول کےقریب ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق مہم میں 24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سےبچاؤ کی ویکسین پلائی جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔اس دوران بچوں کو وٹامن اے کےقطرے بھی پلائے جا رہے ہیں ۔حکام کے مطابق مہم میں 9 ہزار 287 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ان میں 8ہزار 99موبائل، 815فکسڈسائٹ اور 373ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں، رواں سال بلوچستان میں پولیو کاواحد کیس رواں سال فروری میں کوئٹہ سے رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت حکام کےمطابق کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں ابھی تک پولیو کاوائرس موجود ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بچوں کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اسی صورت حال کو مد نظر مذکورہ اضلاع میں مہم 3 کی بجائے5 روز چلائی جائے گی۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے میں پولیو کی صورتحال تسلی بخش ہے،مہم کےدوران والدین اپنےبچوں کو پولیو سےبچاؤکی ویکسین ضرور پلائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website